حضرت سید الانبیاء سے عشق اور محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے عید میلاد النبی کے موقع پر شیعہ سنی مسلمانوں نے مل کر اتحاد بین المسلمین کا عملی ثبوت دیا ہے،علامہ مقصودڈومکی

31 اکتوبر 2020

وحدت نیوز(جیکب آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے ڈی سی چوک جیکب آباد پر میلاد مصطفیؐ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت سید الانبیاء سے عشق اور محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے عید میلاد النبی کے موقع پر شیعہ سنی مسلمانوں نے مل کر اتحاد بین المسلمین کا عملی ثبوت دیا ہے۔ فرانسیسی صدر نے سید لولاک کی شان میں جو گستاخی کی ہے وہ ناقابل معافی جرم ہے انبیائے الہی کی توہین مجرمانہ فعل ہے فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کر کے کے امت مسلمہ گستاخ رسول سے اپنی نفرت کا اظہار کر رہی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ قرآن کریم نے مسلمانوں کو وحدت کا درس دیا ہے اور تفرقے سے روکا ہے اسی لئے رہبر کبیر حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ کے فرمان کے مطابق ہم ہفتہ وحدت منا رہے ہیں شیعہ سنی دیوبندی بریلوی سب آپس میں بھائی بھائی ہیں جو صدیوں سے آپس میں اسلامی اخوت اور بھائی چارے کے رشتے سے منسلک ہیں۔

اس موقع پر عید میلاد النبیؐ کی ریلی میں سید فضل عباس شاہ بخاری علامہ حاجی سیف علی ڈومکی سید لعل شاہ بخاری سید غلام شبیر شاہ نقوی مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی رہنما نذیر حسین جعفری رجب علی حسن رضا لطف علی لاشاری مولانا منور حسین ساجدی مولانا ارشاد علی سولنگی و دیگر شریک ہوئے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree