Print this page

جامعہ فاروقیہ کے مہتمم مولانا ڈاکٹر عادل خان کی ٹارگٹ کلنگ ملک وقوم کےخلاف مذموم سازش ہے، علامہ مقصودڈومکی

12 اکتوبر 2020

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود ڈومکی نے دیوبند مسلک کے نامور عالم اور جامعہ فاروقیہ کے مہتمم مولانا ڈاکٹر عادل خان کی ٹارگٹ کلنگ کو ملک و قوم اور امن کے خلاف مذموم سازش قرار دیا ہے۔اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمارا ازلی دشمن بھارت پاکستان کے استحکام اور سکون کو برباد کرنے کے لیے فرقہ واریت کو ہوا دے رہا ہے۔رواں سال کے دوران بھارت کی شاطرانہ کاروائیوں نے زیادہ زور پکڑ لیا ہے۔مذہبی منافرت کے پرچار کی کوشش کو شیعہ سنی مدبر علما نے دانش وبصیرت سے ناکام بنایا۔

انہوں نے کہاکہ اب مذہبی شخصیات کو نشانہ بنا کر مختلف مسالک کو ایک دوسرے کے خلاف صف آرا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ سیکورٹی اداروں کو ملک دشمن عناصر پر کڑی نگاہ رکھنی ہو گی تاکہ ملکی سالمیت کے خلاف کسی سازش کو پنپنے کا موقع نہ مل سکے۔انہوں نے نارووال میں خواتین پر پولیس تشدد کی سخت الفاظ میں مذمت بھی کی۔انہوں نے کہا ہم ایک خود مختار ملک کے باسی ہیں کسی غاصب ریاست کے شہری نہیں۔ خواتین پر پولیس تشدد کی ایسی مثال تو کسی آمرانہ دور میں بھی نہیں ملتی۔

انہوں نے ڈی پی او ذوالفقار احمداور ایس ایچ او نارووال ریاض تاثیر چیمہ کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال پر سخت انضباطی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ایم ڈبلیو ایم کے ترجمان کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری (آج) 12اکتوبر 2020بروز سوموار شام چار بجے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ میں موجودہ ملکی صورت حال پر ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree