Print this page

علامہ مقصودڈومکی کی میر حاصل خان بزنجوکے انتقال پر نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری میر جان محمد بلیدی سے ملاقات اور اظہار تعزیت

19 ستمبر 2020

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی کی نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری میر جان محمد بلیدی، صوبائی صدر عبدالخالق بلوچ اور سابق صوبائی وزیر رحمت بلوچ سے ملاقات نیشنل پارٹی کے رہنما میر حاصل خان بزنجو کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی ۔

اس موقع پر علامہ مقصودڈومکی نے کہاکہ میر حاصل بزنجو کی وفات سے بلوچستان ایک بزرگ سیاستدان سے محروم ہوگیا آپ کے غم میں شریک ہیں۔بزرگ بلوچ رہنما میر حاصل خان بزنجو کی وفات سے بلوچستان اور پاکستان ایک اصول پسند سیاستدان سے محروم ہوگیا۔

انہوں نے کہاکہ ملک میں اصولی سیاست کی ضرورت ہے جس طرح حضرت امام علی علیہ السلام نے اپنی آخری وصیت میں فرمایا تھا کہ ظالم کے دشمن اور مظلوم کے حامی بنو۔ عصر حاضر کے سیاستدانوں کی سیاست کا یہ بنیادی اصول بھی یہی ہونا چاہیے مظلوم کا ساتھ دینا اور ظالم کی مخالفت کرنا۔

نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری میر جان محمد بلیدی نے کہاکہ میر حاصل خان بزنجو عظیم باپ کا عظیم بیٹا تھا آپ نے اصولوں پر سمجھوتا نہیں کیا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree