Print this page

علامہ راجہ ناصرعباس کا ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کےسیکریٹر ی اطلاعات علی احمر کے بھائی کے انتقال کر اظہار تعزیت

18 مئی 2020

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایم ڈبلیو ایم سندھ کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات سید علی احمر زیدی کے بھائی کے انتقال پر دلی رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے اسے غمزدہ خاندان کے لیے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اظہر زیدی کی اچانک رحلت کا صدمہ ناقابل برداشت ہے۔مجلس وحدت مسلمین کے قائدین و اراکین سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے مرحوم کی بلندی درجات اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree