Print this page

ایم ڈبلیوایم میڈیا سیل کے رکن وسیم الحسن کے ماموں کا انتقال، مسئول مرکزی دفتراور قائدین کا اظہار تعزیت

17 مئی 2020

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ کے انچارج ارشاد حسین بنگش نے مجلس وحدت مسلمین میڈیا سیل کے رُکن سید وسیم حسین کے ماموں کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مرکزی سیکرٹریٹ کے تمام کارکن سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے مرحوم کی بلندی درجات اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔دریں اثنا مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی قائدین اور میڈیا سیل کے کارکنوں نے بھی وسیم عباس سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔سید وسیم عباس کے ماموں اتوار کے روز کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے تھے۔ ان کی تدفین ان کے آبائی علاقے پشاور میں کر دی جائی گی۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree