Print this page

یہود و نصاریٰ عالم اسلام کے ازلی دشمن ہیں ان پر یقین کرنا خود کو دھوکہ میں رکھنے کے مترادف ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

17 مئی 2020

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ یوم القدس صیہونی غاصبوں کے خلاف دنیا کے جرات مند اور انصاف پسند طبقے کی للکار کا دن ہے۔ مسلمانوں کے قبلہ اول کی تاریخی حیثیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ ناقابل قبول ہے۔ یہود و نصاریٰ عالم اسلام کے ازلی دشمن ہیں ان پر یقین کرنا خود کو دھوکہ میں رکھنے کے مترادف ہے۔امریکہ ،اسرائیل اور بھارت وہ ٹرائیکا ہے جس نے عالمی امن کو سنگین خطرات سے دوچار کر رکھا ہے۔ دنیا کے ہر باشعور فرد پر یہ فرض عائد ہوتا ہے کہ وہ ان ظالم قوتوں سے بیزاری و نفرت کا اظہار کریں۔

انہوں نے کہا القدس کی آزادی ایک حقیقت ہے جسے ہر حال پورا ہونا ہے۔عالم اسلام کا اتحاد صیہونی  تسلط سے قدس کی بلاتاخیر آزادی کا سبب بنے گا۔انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کی سالمیت و بقا کے لیے اسلامی دنیا کا اتحاد ناگزیر ہے۔جو مسلم حکمران عالم استکبار کو اپنی امیدوں کا مرکز سمجھتے ہیں ان کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہوئی ہے۔تاریخ شاید ہے کہ یہود ونصاری کی دوستی کا دم بھرنے والے حکمرانوں کو ہمیشہ عبرتناک انجام سے دوچار ہونا پڑا۔عالم اسلام کی وحدت ہی ان کی طاقت ہے۔اتحاد و اخوت کا ہتھیار استعمال کر کے فلسطین اور کشمیر سمیت دنیا بھر کے مظلومین کو ظالموں سے نجات دلائی جا سکتی ہے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree