Print this page

مودی حکومت نے رمضان المبارک کے دوران علاقے میں کرفیو جیسی پابندیاں لگا کر کشمیری مسلمانوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیاہے، اسدعباس نقوی

06 مئی 2020


وحدت نیوز(اسلام آباد )مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد نقوی نے مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی ہوئی بھارتی جارحیت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی افواج نہتے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑنے میں مصروف ہے۔تلاشی کے نام پر چادر چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا جا رہا ہے۔نوجوانوں کو ان کے اہل خانہ کے سامنے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ مظلوم کشمیریوں کی آئے دن شہادتیں بھارتی ظلم و بربریت کا واضح ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے رمضان المبارک کے دوران علاقے میں کرفیو جیسی پابندیاں لگا کر کشمیری مسلمانوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیاہے۔مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں پر امت مسلمہ کی خاموشی بدترین بے حسی ہے۔لاک ڈاؤن کی آڑ میں کشمیری مسلمانوں کو ان کے گھروں میں نظر بند کیا جانا تشویش ناک ہے۔انہوں نے  عالمی قوتوں سے کہا ہے کہ وہ متعصبانہ طرز عمل کو ترک کر کشمیری مسلمانوں کی حمایت میں بھی اپنی آواز بلند کریں۔  بھارتی غنڈہ گردیوں کے خلاف اگر اقوام عالم کی اسی طرح زبان بند رہی تو پھر پورے خطے کا امن بھارتی رعونت کی بھینٹ چڑھ جائے گا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree