Print this page

عدم برداشت کے باعث معاشرتی انتشار میں تیزی آرہی ہے جو اسلامی تعلیمات کے سراسرمنافی ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

16 نومبر 2019

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے برداشت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ شدت پسندی اور تکفیریت کے بڑھتے ہوئے رجحان کا بنیادی سبب برداشت، تحمل اور رواداری کا فقدان ہے۔عدم برداشت کے باعث معاشرتی انتشار میں تیزی آ رہی ہے جو اسلامی تعلیمات کے سراسرمنافی ہے۔چودہ سو سال قبل برداشت کا جو درس دین اسلام نے سکھایا آج پوری دنیا میں اسی کا پرچار کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتہا پسندانہ سوچ دراصل عدم برداشت ہی کا  دوسرا نام ہے۔وہ عناصر جو اپنے علاوہ سب کے عقائد کو گمراہی قرار دے کر معاشرے میں جنگ و جدل کی دعوت دیتے ہیں وہ امن کے دشمن اور ساری دنیا کے لیے خطرہ ہے۔دہشت گردی اور انتہاپسندی کا تعلق کسی مذہب سے نہیں بلکہ عدم برداشت اور عالمی سازشوں سے ہے۔

انہوںنے مزیدکہاکہ برداشت کو اپنی زندگی کا حصہ بنا کر بہت ساری مشکلات سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے۔برداشت کا جذبہ مختلف خاندانوں کو جوڑے رکھتا ہے۔ برداشت ہی وہ طاقت ہے جو مختلف مکاتب فکر و مذاہب کو دست وگریباں ہونےسے روک کر دلیل اور علمی مباحث کی طرف رہنمائی کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک فلاحی اور پُرامن ریاست کے لیے برداشت کا عنصر ناگزیر ہے۔ بقائے باہمی ،تنازعات سے چھٹکارے اور امن عالم کے لیے برداشت کو فروغ دینا ہو گا۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree