Print this page

امت مسلمہ کی تنزلی کا سب سے بڑا سبب رحمت اللعالمین کی حقیقی تعلیمات سے دوری ہے، علامہ سید احمد اقبال رضوی

06 نومبر 2019

وحدت نیوز(اسلام آباد) ماہ ربیع الاول امت مسلمہ کی اتحاد وحدت کا عظیم عکاس ہے ۔حضور نبی کریم نے امت کو اخوت،رواداری اور بھائی چارے کا درس دیا ہے ۔ہم شیعہ سنی بھائی مل کر جشن میلا دالنبی کو شایان شان طریقے سے منائیں گئے ۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیوایم علامہ سید احمد اقبال رضوی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔

 انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کی تنزلی کا سب سے بڑا سبب رحمت اللعالمین کی حقیقی تعلیمات سے دوری ہے۔ دین اسلام جبر و بربریت سے نہیں بلکہ اسوہ حسنہ سے پھیلا ہے۔حضور کریم کی ذات مبارکہ سے محبت کے زبانی اقرار کے ساتھ ساتھ ان کی تعلیمات کو عملی زندگیوں میں نافذ کرنے کے دشمنانِ اسلام کی کوششوں کوناکامی سے دوچار کیا جا سکتا ہے۔

انہوںنے کہاکہ دنیا کے دیگر مذاہب حضور کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی حیات مبارکہ کو بہترین نمونہ قرار دیتے ہوئے اسلام کے نظام عدل و مساوات اور باہمی احترام پر عمل پیرا ہیں ۔انہوں نے مذید کہا کہ ہم وطن عزیز میں امن اور استحکام کے خواہا ں ہیں اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملک میں بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے ہر ممکنہ کوششیں جاری رکھے گی۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree