Print this page

بابوسربس حادثہ، ایم ڈبلیوایم قائدین کا اظہار افسوس،حکام سے فوری امداد کی اپیل

22 ستمبر 2019

وحدت نیوز(اسلام آباد) سکردو سے راولپنڈی آنے والی مسافر کوبابوسر کے مقام پر پیش آنے والے حادثے اور قیمتی جانوں کے نقصان پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری اور صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ آغاعلی رضوی نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

قائدین نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے تمام مرحومین کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔دوسری جانب مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل آغا علی رضوی نے بابوسر روڈ حادثے کے حوالے سے فورس کمانڈر جی بی اور کمشنر بلتستان سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے ہنگامی طور زخمیوں کے علاج معالجے اور حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی میتوں کو سکردو منتقل کرنے کے لیے اقدامات اٹھانے کی اپیل کردی۔

 اس موقع پر فورس کمانڈر گلگت بلتستان اور کمشنر بلتستان نے یقین دہانی کرائی کہ تمام زخمیوں کو فوری ابتدائی طبی امداد چلاس میں دی جا رہی ہے اور زخمیوں کے علاج کے سلسلے میں تمام تر وسائل بروئے کار لایا جائے گا اور ان کی حالت بہتر ہونے کے بعد گلگت ہسپتال میں منتقل کیا جائے گا، جبکہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے مسافرین کے جسد خاکی کو بذریعہ ہیلی اسکردو منتقل کیا جائے گا۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree