Print this page

ناصران ولایت کانفرنس سےاتحاد بین المسلمین،پاک وطن کی عزت و وقار اور سر بلندی کا پیغام دیا جائے گا، علامہ مقصودڈومکی

18 جولائی 2019

وحدت نیوز(جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے شھید علامہ عارف حسین الحسینی کی 31 ویں برسی کے سلسلے میں اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر نسیم عباس منتظری کو دعوت دی جبکہ اسی مناسبت سے گوٹھ جلبانی میں مومنین سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ قائد شہید کی برسی کی مناسبت سے چار اگست کو اسلام آباد میں ملک گیر اجتماع ہوگا۔

ناصران ولایت کانفرنس سےاتحاد بین المسلمین،پاک وطن کی عزت و وقار اور سر بلندی کا پیغام دیا جائے گا۔اس وقت عالمی سطح پراسلام دشمن قوتوں کی طرف سے وطن عزیز پاکستان اور ملت اسلامیہ کو جو مشکلات اور مسائل در پیش ہیں اس حوالے سے مجلس وحدت مسلمین کے قائدعلامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور ملکی سطح کے اکابرین اپنے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ علامہ سید عارف حسین الحسینی نے وطن عزیزپاکستان میں عالمی سامراج اور ضیائی امریت کے خلاف جو جدوجہد کی انہیں ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔علامہ سید عارف حسینی انقلابی افکار کے حامل اتحاد بین المسلمین کے علم برداروطن عزیز پاکستان کی عزت و وقاراور سر بلندی کے محافظ رہنما تھے۔31سال کا طویل عرصہ گذر جانے کے باوجودان کے افکار انکی تعلیمات اور انکا انقلابی نظریہ آج بھی پاکستان کے کروڑوں لوگوں کے لئے رہنما اصول کا درجہ رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک گیر ناصران ولایت کانفرنس میں ملک بھر سے علمائے کرام اکابرین تنظیمی رہنما،ذاکرین قائد شھید کے اہل خانہ،ملک بھر سے مجلس وحدت مسلمین کے کارکن اور علامہ سید عارف حسین الحسینی کے پیروکار شریک ہونگے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree