Print this page

شہید قائد ؒکی برسی کا مرکزی اجتماع پیغام ہے کہ ہم نے شہید ؒ کی پرچم اور راہ کونہیں چھوڑا ، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری

16 جولائی 2019

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کا4اگست پریڈگراؤنڈ پر ناصران ولایت کانفرنس کااعلان۔ کانفرنس کا انعقاد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی کی 31ویں برسی کی مناسبت سے کیا جارہا ہے اس حوالے سے باقاعدہ دعوتی مہم کا باقاعدہ بھی کردیاگیا ہے۔ ایم ڈبلیوایم کی مرکزی کابینہ کے اجلاس میں کانفرنس کے انعقاد کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور مختلف امور پر کمیٹیاں تشکیل دی گیں ہیں ۔ دعوتی مہم کے سلسلے میں مختلف وفود بنائے گئے ہیں جو کہ اسلام آباد سمیت پنڈی ڈویژن میں بھی مختلف سیاسی سماجی اور مذہبی شخصیات کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دے رہے ہیں ۔ ناصران ولایت کانفرنس میں ملک بھر بالخصوص وسطی پنجاب سے ہزاروں کارکنان کی شرکت متوقع ہے۔

مرکزی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصرعبا س جعفری نے کہا کہ شہید علامہ عارف حسین الحسینی نے پاکستان میں بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے ناقابل فراموش خدامات انجام دی ہیں۔ شہید علامہ عارف حسین الحسینی ایک دلیر اور بابصیرت لیڈرتھے جو ضیا الحق کے سخت آمرانہ دور میں بھی آواز حق بلندکرتے رہے آپ نے پاکستان میں عوام کوعالمی سامراجیت کی ریشہ دوانیوں سے ناصرف آگاہ کرنے کی کوششیں کیں بلکہ خود بھی استعماری سازشوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے رہے ۔ یہی وجہ تھی کہ عالمی استکباری قوتیں آپ کی دشمن ہو گئیں اور آپ کو منصوبہ بندی کے تحت شہید کر دیاگیا  اور یہ سمجھا گیا کہ شہید عارف حسین الحسینی کا رستہ روک لیاگیا ہے ۔

لیکن ہم ہر سال شہید کی برسی شایان شان طریقے سے انعقاد کرکے یہ پیغام دیتے ہیں کہ شہید کا رستہ رکا نہیں ہے ان کے معنوی فرزندان اب بھی میدان میں ان کا پرچم لئے آگے کی جانب گامزن ہیں اور وطن عزیزکی سلامتی کیلئے اور امن کے دشمنوں کے خلاف بر سر پیکار ہیں ۔اس سال بھی ہم بھرپور انداز میں شایان الشان طریقے سے شہیدعلامہ سید عارف حسین الحسینی کی برسی کا انعقاد کریں گئے ۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree