شہداء کے ورثا اور مسنگ پرسن کے اہل خانہ انصاف کیلئےکی ٹھوکریں کھا رہے ہیںاور مقتدرادارے خاموش تماشائی بنے ہوئےہیں، علامہ حسن ظفرنقوی

20 اپریل 2019

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان  کا سانحہ ہزارگنجی،اوماڑہ اور ڈی آئی خان ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے وفاقی دارلحکومت سمیت چاروں صوبوں گلگت بلتستان اور کشمیر کے تمام اہم شہروں میں ستر سے زیادہ مقامات پر احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ احتجاجی مظاہروں کا مقصد دہشتگردی سے متاثر ہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی اور دہشتگردی کے ناسور کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنا تھا گزشتہ روز سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی کال پر جمعہ کے روز ملک بھر میں ایم ڈبلیوایم کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہر ے کئے گئے، ایم ڈبلیوایم کراچی ضلع وسطی کے زیر اہتمام جامع مسجد نور ایمان ناظم آبادکے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی رہنما ایم ڈبلیوایم علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ شہر قائد ملت جعفریہ کیلئے نو گو ایریا بنایا جارہاہے، کراچی سی ٹی ڈی میں معتصب افراد نے کراچی کے امن کو داو پر لگا دیا ہے بے گنا ہ افراد کو کارکردگی کی بھینٹ چڑھایا جارہا ہے۔اس ظالمانہ اقدامات کو جلد روکنا ہوگا ۔جبری گمشدگی و ٹارگٹ کلنگ کے خلاف حکومت وقت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ہم شہدا اور لاپتہ افرادکے خاندانوں کو کیا جواب دیں حکومت کی دلچسپی دہشگردوں کو قومی دھارے میں ایڈجسٹ کرنے پر ہے جبکہ شہداء کے ورثا اور مسنگ پرسن کے اہل خانہ انصاف کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ نیشنل ایکشن پلان پر ازسر نو غور کریں۔ بیانیہ پاکستان کی آڑ میں قاتلوں کو معافی دینے کا سلسلہ بند کیا جائے ۔صدر و وزیر اعظم پاکستان ،چیف جسٹس ،آرمی چیف ملت جعفریہ کے خلاف کریک ڈاون کا فوری نوٹس لیں۔احتجاجی مظاہروں سے علامہ مرزا یوسف حسین ،علی حسین نقوی ،علامہ مبشر حسن ،علامہ صادق جعفری،علامہ علی انور جعفری سمیت دیگر نے خطاب کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree