Print this page

ایم ڈبلیوایم رہنما اسدنقوی کا پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت سے رابطہ ، وزیر اعظم کاوزارت داخلہ کے متنازعہ نوٹیفکیشن کا نوٹس

16 فروری 2019

وحدت نیوز(اسلا م آباد) مجلس وحدت مسلمین کا پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت سےوزارت داخلہ کے متعصبانہ نوٹیفکیشن ،ایم ڈبلیوایم اور آئی ایس اوکے دفتر پر چھاپے اور گرفتاریوں پر احتجاج ،ایم ڈبلیوایم کے مرکزی میڈیاسیل سے جاری بیان کے مطابق ایم ڈبلیوایم کے مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری اسدعباس نقوی نے وفاقی وزیر خزانہ اسدعمر، پی ٹی آئی کے مرکزی رہنمااعجاز چوہدری ودیگر وزراء سے ٹیلیفونک رابطہ کرکےوزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ فرقہ وارانہ منافرت پر مبنی نوٹیفکیشن کے اجراء، ایم ڈبلیوایم اور آئی ایس او کے دفاتر پر چھاپوں اور کراچی،سرگودھا،سکھر ودیگر شہروں سے بے گناہ کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ، بعدازاں فاقی وزراءکی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کو ایم ڈبلیوایم کے تحفظات سے آگاہ کرنے کے بعدوزیراعظم نے وزارت داخلہ کے متنازعہ نوٹیفکیشن کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی یقین دہانی کروائی۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree