Print this page

انقلاب اسلامی ایران مظلومین ومستضعفین جہاں کی امیدوں کا مرکزہے،علامہ راجہ ناصرعباس جعفری

11 فروری 2019

وحدت نیوز(کراچی) انقلاب اسلامی ایران مظلومین ومستضعفین جہاں کی امیدوں کا مرکزہے،انقلاب اسلامی ایران انقلاب امام زمان عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کا پیش خیمہ ہے ،امام خمینی ؒ کے اسلامی انقلاب نے امریکی استعمار کے تمام ناپاک منصوبوں کو نقش برآب کردیاہے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے مرکزی میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کیا۔

انہوں نے کہاکہ 40برس قبل رونماہونے والے اسلامی انقلاب نے مشرق ومغرب کی تمام طاغوتی اورشیطانی طاقتوںکو ہلاکررکھ دیا،
انقلاب اسلامی ایران مظلومین ومستضعفین جہاں کی امید بن کر دنیا کےسیاسی نقشے پر ابھرا ،دنیا پر قبضےاور اجارہ داری کے امریکی خواب کو امام خمینی ؒکے اسلامی انقلاب نے خاک میں ملاکررکھ دیا، اسی انقلاب اسلامی نے نیل سے فرات تک کے اسرائیلی خواب کو بھی چکنا چور کردیاہے،آ ج اسرائیل خود اپنے گردیواریں کھڑی کرنے پر مجبورہوگیاہے،یہ سب انقلاب اسلامی کےہی ثمرات ہیں ،ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اس انقلاب کو ہمیشہ قائم ودائم رکھے اور اس کی رہبریت جو آیت اللہ خامنہ ای کی صورت میںموجو دہے یہ عالم اسلام کے لئے ایک عظیم نعمت اور الہیٰ تحفہ ہے خداان کی حفاظت اور طول عمر عنایت فرمائے ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree