Print this page

ایم ڈبلیوایم کے وفدکی وزیر بلدیات پنجاب علیم خان سے ملاقات،بہاولنگرمیں خواتین عزاداروں پر پولیس گردی کی تحقیقات اور کاروائی کا مطالبہ

19 اکتوبر 2018

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی نے وفدکے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیر بلدیات پنجاب عبد العلم خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور بہاولنگر کی تحصیل عباس فورٹ میں چادر اور چار دیواری کی پامالی ،خواتین عزاداروں پر پولیس کے تشدد ، فحش کلامی اور بے گناہ عزاداروں پر بلاجواز مقدمات کے قیام کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری سید اسدعباس نقوی ، شیعہ شہریان پاکستان کے کنوینئرسید وقارالحسنین نقوی اورایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرا نقوی بھی موجود تھیں، ایم ڈبلیوایم کے رہنمائوں نے خواتین عزاداروں پر پولیس کے تشدد، چادر اور چار دیواری کے تقدس کی پامالی کا فوری نوٹس لینے اور سخت تادیبی کاروائی کا مطالبہ کیا،ر وزیر بلدیات عبد العلیم خان نے ایم ڈبلیوایم کے وفد کو بہاولنگر میں ہونے والے واقعے پرحکومت پنجاب کی طرف سے فور ی تحقیقات اور کاروائی کی یقین دہانی کروائی ہے ۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree