کراچی،علامہ احمد اقبال رضوی کی ایرانی قونصلیٹ جنرل سے ملاقات ، سانحہ اہواز پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی

25 ستمبر 2018

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے برادرپڑوسی ملک اسلامی جمہوریہ ایران کے کراچی میں متعین قونصلیٹ جنرل آقائی احمد محمدی سےایرانی قونصلیٹ میں ملاقات کی ، علامہ احمد اقبال رضوی نے ایرانی قونصلیٹ جنرل احمد محمدی سے گذشتہ دنوں ایران کے جنوبی شہر اہوازمیں ہفتہ دفاع مقدس کی فوجی پریڈ کے دوران تکفیری داعشی دہشت گردوں کی جانب سے حملے میں 26ایرانی فوجی وسول شہریوں کی شہادت پرگہرے دکھ اور افسوس اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کااظہار کیا، بعد ازاںشہداء کی بلندی درجات کیلئےفاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

علامہ احمد اقبال رضوی اور قونصلیٹ جنرل ایران احمد محمدی کے درمیان دوطرفہ دلچسپی کے امور سمیت پاک ایران برادرانہ ، ثقافتی اور تاریخی تعلقات پر تفصیلی گفتگوکی گئی، علامہ احمد اقبال رضوی نے عالمی سامراجی طاقوں کے مقابل ملت ایران کے جذبہ ایثار فداکاری کو مثالی قرار دیا، انہوں نے کہاکہ انقلاب اسلامی کے برپاہونے کے بعد سے عالمی استکبار کی سنگین سازشوں اور ریشہ دوانیوں کے باوجود ایرانی عوام نے رہبر عظیم الشان آیت اللہ خامنہ ای کی زیر قیادت ہر محاز پر استقامت کا مظاہرہ اور فتح ونصرت پائی ہے ، سانحہ اہواز عالمی استعمار امریکہ اور اس کے حواریوں کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے۔

ایرانی قونصلیٹ جنرل آقائی احمد محمدی نے کہاکہ پاکستان اور ایران برادرانہ تعلقات کے اٹوٹ بندھن میں جڑے ہیں، پاکستان کے عوام کے دل ایرانی عوام کے ساتھ اور ایرانی عوام کے دل پاکستانی عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں ،دونوں ممالک اور ان کے عوام نے ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے، سانحہ اہواز پر مجلس وحدت مسلمین اور ملت پاکستان کی جانب سے اظہار ہمدردی اور یکجہتی پر ملت اسلامی ایران کی جانب سے مشکور ہوں، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے سیکریٹری اطلاعات سید احسن عباس رضوی بھی موجود تھے، ایرانی قونصلیٹ جنرل نے علامہ احمد اقبال رضوی کا آمد پر شکریہ اداکیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree