Print this page

ایم ڈبلیوایم کے حمایت یافتہ کامیاب رکن پنجاب اسمبلی فیصل حیات جبوآنہ کی علامہ راجہ ناصرعباس سے ملاقات، حمایت پر اظہار تشکر

01 اگست 2018

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے حمایت یافتہ آزاد امیدواربرائے صوبائی اسمبلی فیصل حیات جبوآنہ سیال پی پی 125 جھنگ سے کامیاب ہوئے،کامیابی کے بعد سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا شکریہ ادا کرنے ان کے گھر تشریف لائے۔اس موقع پر مرکزی سیکرٹری سیاسیات اسد عباس نقوی بھی موجود تھے۔فیصل حیات جبوآنہ نے کہا کے میں مجلس وحدت مسلمین ہی کی وجہ سے اس نشست پر کامیاب ہوا ہوں اور مجلس وحدت مسلمین کی ہم آہنگی سے ہی میں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے قومی اور ملی معاملات میں میں مجلس وحدت مسلمین کی گائیڈ لائن پر عمل پیرا رہونگا۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree