Print this page

پشاور ، بنوں اور مستونگ میں سینکڑوں بے گناہوں کا قتل داعش کا پاکستان کو کھلا چیلنج ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

14 جولائی 2018

وحدت نیوز (اسلام آباد)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے مستونگ میںخود کش حملے کے نتیجےمیں انتخابی جلسے کے دوران قبائلی رہنما سراج رئیسانی اور سینکڑوں بے گناہ شہریوں کے قتل عام پر شدید افسوس اور مذمت کا اظہار کیاہے، مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے ایک بیان میںانہوں نے کہاکہ ایم ڈبلیوایم سانحہ مستونگ کی شدید مذمت کرتی ہے،بے گناہ پاکستانیوں کا لہو ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا،دہشتگردی کے پے درپے واقعات سیکورٹی اداروں کے لئے سوالیہ نشان ہیں،ایسے دہشگردی کے واقعات ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتا،پر امن اور ترقی کرتا ہوا پاکستان امریکہ اور ہندوستان کو قبول نہیں،داعش پاکستان کے لئے حقیقی خطرہ بن چکی ہے،پشاور ، بنوں اور مستونگ میں سینکڑوں بے گناہوں کا قتل داعش کا پاکستان کو کھلا چیلنج ہے،امریکہ افغانستان کے بارڈر ایریاز میں داعش کو لا چکا ہے،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مستونگ دہشتگردی میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور دہشتگردی کے واقع میں شہید ہونے والوں کی مغفرت اورزخمیوں کی جلد صیحتیابی کیلئےپاکستان کے عوام سے دعا کی اپیل۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree