Print this page

شہید قائدعلامہ عارف حسینیؒ کے افکار کو زندہ رکھنا ہماری اہم ترین ذمہ داری ہے، نثارفیضی

11 جولائی 2018

وحدت نیوز (چکوال)  حمایت مظلومین کانفرنس و برسی قائد شہیدعلامہ عارف حسین الحسینیؒ کے سلسلے میں برادر نثار فیضی چیئرمین کنونشن کا ضلع چکوال کا دورہ ونشست اس موقع پر صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی پنجاب علامہ نیاز حسین بخاری بھی ہمراہ تھے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے برادر نثار فیضی نے کہا کہ شہید قائد کے افکار کو زندہ رکھنا ہماری اہم ترین ذمہ داری ہے، قائد شہید پاکستان میں ملت تشیع کو سیاسی اور فکری محاذ پر بلند مقام پر دیکھنا چاہتے تھے،قائد شہید کی راہ پر سیاسی اور اجتماعی وسیاسی جدوجہد کرکے ہم پاکستان میں وہ مقام ضرور حاصل کریں گے، اجلاس میں قائدشہید کی برسی کے سلسلہ میں ضلع چکوال میں بھرپور رابطہ مہم شروع کرنے کی حکمت عملی مرتب کی گئیآخر میں ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ اعجاز نقوی نے مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کیااور چکوال میں برسی قائد شہید کی رابطہ مہم اور الیکشن2018 کےحوالےسے کابینہ کے دوستوں میں ذمہ داریاں تفویض کیں۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree