اتحاد بین المسلمین کی راہ میں اہم قدم، ایم ڈبلیوایم کا جے یوپی کے صدر صاحبزادہ ابولخیر محمد زبیرکی حمایت کا اعلان

05 جولائی 2018

وحدت نیوز  (حیدرآباد)  مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی پولیٹیکل سیکرٹری اسد عباس نقوی نے جمعیت علمائے پاکستان کے صدر اور امیدوار NA-227 ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کے ہمراہ پریس کلب حیدرآباد میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر نے ملک میں فرقہ واریت کو ختم کرنے اور دہشتگردوں اور ملک دشمن جماعتوں کا پورے ملک میں مقابلہ کیا ہے اور امت مسلمہ کو جوڑنے کیلئے آپ کی کوششیں لائق تحسین ہیں، آپ کے ان ہی کارناموں کی بنیاد پر مجلس وحدت مسلمین نے حلقہ NA 227 پر صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔اسد عباس نقوی نے کہا کہ ہم صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر کو اپنی جماعت کی طرف سے یقین دلاتا ہوں کہ یہ الیکشن صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر اور JUPکا الیکشن نہیں ہے بلکہ اب مجلس وحدت المسلمین کا بھی الیکشن بن گیا ہے، ان شاء اللہ صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر 25 جولائی کو ہونیوالے انتخابات میں کامیاب ہوکر پارلیمنٹ میں پہنچیں گے اور اتحاد امت کیلئے بھر پور کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی جماعت کے تمام ذمہ داران کو ہدایت کر دی ہے کہ وہ صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کی الیکشن مہم چلائیں اور ہر فورم پر ان کی کامیابی کیلئے کردار ادا کریں۔

 اسد نقوی نے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کامیاب ہوکر دنیا بھر میں اتحاد امت کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے اور پاکستان کے مظلوموں کی آواز بن کر اُبھریں گے اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔جے یو پی کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا کہ ہم راجہ ناصر عباس کا اور مجلس وحدت مسلمین کا شکریہ ادا کرتے ہیں، انہوں نے ہماری حمایت کی ہمارا یہ اتحاد یہیں نہیں بلکہ ملی یکجہتی کونسل میں بھی ہم ساتھ کام کر رہے ہیں، سازشی عناصر جو پاکستان میں فرقہ وارانہ آگ بھڑکانے کی سازشیں کر رہے ہیں، ایک دوسرے مسالک کیخلاف زہر اگل رہے ہیں، ایک دوسرے کے قتل کے منصوبے بنا رہے ہیں، ایک دوسرے کی مساجد اور خانقاہوں اور امام بارگاہوں پر حملہ کرکے اور ایک دوسرے کو کافر کہہ کر اُمت کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی سازشیں کرتے رہے ہیں، ان سازشی عناصر کا مقابلہ کرنے کیلئے اتحاد امت کا عمل مظاہرہ کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیکولر عناصر مغربی ایجنڈے کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ہم اتحاد کے ذریعے اسلام اور مسلمانوں کو لڑانے کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے اور امت مسلمہ میں اتحاد یگانگت اور بھائی چارے کی فضاء قائم کر کے اخوت اور بھائی چارے کو فروغ دیں گے۔

واضح رہے کہ اسدعباس نقوی نے دورہ حیدرآباد کے دوران معروف سیاسی رہنما صفدرعباسی اور ناہید خان سے بھی ان کے دفتر میں ملاقات کی، اسد عباس نقوی ، ناہید خان اور صفدر عباسی کے درمیان موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور قومی انتخابات کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے دیگر صوبائی اور ضلعی رہنمابھی موجود تھے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree