آل سعودکے ہاتھوں جنت البقیع کی مسماری اور یمن پر جارحیت اسلامی اور انسانی اقدار کی بدترین توہین ہے، علامہ باقرزیدی

22 جون 2018

وحدت نیوز (کراچی)  یوم انہدام جنت البقیع اور یمن پر حملوں کے خلاف مجلس وحدت مسلمین نے جمعہ کوکراچی میں خوجا مسجد کھارادر کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علامہ باقر عباس زیدی،علامہ علی انور جعفری،ناصرحسینی نے کہا کہ 8شوال 1344ہجری کا دن تاریخ اسلام کا وہ سیاہ ترین دن ہے ۔جنت البقیع میں اہل بیت وامہات المومنین اور اصحاب رسولﷺ کے مزارات مقدسہ کو منہدم و مسمار ہوئے ۔مزارات اور قبور مقدس کا احترام تمام مکاتب کے درمیان یکساں ہے، کسی بھی غیرت مند مسلمان کا نفس ان مقدمات مقدسہ کی توہین برداشت نہیں کر سکتا، تمام عالم اسلام خصوصاًشیعہ سنی مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے علماء،دانشور، اہل ممبراور اہل قلم حضرات کی ذمہ داری ہے کہ جنت البقیع میں مسمار ومنہدم شدہ قبور مقدس کی تعمیر نو کے لئے ایک بین الاقوامی تحریک کی داغ بیل ڈالیں، تاکہ، یہ روحانی و معنوی سرمایہ اور آثار قدیمہ سے تعلق رکھنے والے اس عظیم نوعیت کے قبرستان حفاظت کی جائے جس کی فضیلت میں روایات موجود ہیں، حفاظت اور تعمیر نو کے ساتھ یہاں مدفون ہستیوں کی خدمات کا ادنیٰ سا حق ادا کر سکیں۔امت مسلمہ مطالبہ کرتی ہے سعودی حکمرانوں سے کہ وہ فوری طور پر مزارات اہل بیت واذواج رسول ﷺاور اصحاب رسول ﷺ کی تعمیرات کر کے امت مسلمہ کے مطالبے کو پورا کرے ۔

علامہ باقر عباس زیدی کہنا تھا کہ موجودہ انسانی حقوق کی پامالی کے واقعات کی ماضی میں مثال نہیں ملتی عالم اسلام کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کیا جا رہاہے عرب اتحادی ممالک مسلمانوں کے ساتھ وحشیانہ سلوک کے مرتکب ہو رہے ہیں یمن میں جاری قتل عام پر عالم اسلام کی خاموشی حیران کن اور تشویشناک ہے ۔سعودی جنگی طیاروں نے یمن کے مختلف علاقوں پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری رکھاہوا ہے جس سے متعدد عام شہری شہید ہو گئے ہیں ان واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔دریں اثناء مزارات انہدام جنت البقیع کے بانوے سال پورے ہونے پر مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے کراچی سمیت ملک بھر احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree