فلسطین کی آزادی کا سورج بہت جلد طلوع ہوگا، سید ناصر عباس شیرازی

09 جون 2018

وحدت نیوز (لاہور)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی نے لاہور کی مال روڈ پر فیصل چوک میں یوم القدس کی مناسبت سے نکالی جانیوالی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے غیور عوام نے آج امام خمینی کے حکم پر اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کرکے ثابت کر دیا ہے کہ وہ ہمیشہ حق کیساتھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے غیور عوام آج شدید گرمی میں روزے کی حالت میں بھی اپنے بھائیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے نکلے ہیں، پاکستان نے پہلے روز سے ہی اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا تھا اور آج بھی ہمارے گرین پاسپورٹ پر یہ عبارت درج ہے کہ یہ پاسپورٹ اسرائیل کیلئے قابل استعمال نہیں، پاکستانی آج بھی اسرائیل کے نجس وجود سے نفرت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حسین (ع) کے فرزند امام خمینی نے 38 سال قبل ہی یہ اعلان کر دیا تھا کہ یوم القدس منا کر پوری دنیا اسرائیل سے اظہار نفرت کرے، آج امام خمینی (رہ) کی دور اندیشی واضح ہو گئی ہے، آج ہر غیرت مند مسلمان فلسطین کے مظلوموں کی حمایت میں سینہ سپر ہے۔ انہوں نے کہا کہ رہبر معظم سید علی خامنہ ای نے اسرائیل کی نابودی کیلئے ٹائم فریم دے دیا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ آئندہ 25 سال میں اسرائیل صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا، جس کے بعد اسرائیل میں کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایک ناپاک اور غیر قانونی ریاست ہے جس کا خاتمہ لازم ہے، امام خمینی نے امت کو اتحاد کی دعوت دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر تمام مسلمان حکمران ایک ایک بالٹی پانی ہی اسرائیل کی جانب بہا دیں تو یہ اس میں ہی غرق ہو کر ختم ہو جائے گا۔ انہوں نےکہا کہ فلسطینیوں کی آزادی بہت قریب ہے، وہ جلد ہی آزادی کا سورج دیکھیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree