Print this page

ایم ڈبلیوایم کے مرکزی کنونشن کو سالہائے گذشتہ کی نسبت اس سال انتظامی ومعنوی لحاظ سے بہتر بنائیں گے، نثار فیضی

21 مارچ 2018

وحدت نیوز(اسلام آباد) سینٹرل سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں مرکزی کنونشن کے حوالے سے برادر نثار فیضی چیئرمین کنونشن کی زیر صدارت مرکزی کور کمیٹی  کا اہم اجلاس منعقد ہواجس میں مرکزی کنونشن کی تمام انتظامی کمیٹیوں کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔ مرکزی کنونشن اس سال حسب سابق  8٬7٬6 اپریل کو  جی نائن ٹو امام الصادق ٹرسٹ اسلام آ باد میں منعقد ہو گا مرکزی کنونشن کے حوالے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور مرکزی کنونشن کو اس سال ان شاءاللہ  انتظامی اور معنوی لحاظ سے بہتر بنانے کا عزم کیا گیا ہے  چیئر مین کنونشن نے انتظامی دوستوں کے عزم کو سراہا اور اطمینان کا اظہار کیا ہے، اس اجلاس میں علامہ اصغر عسکری ،ڈاکٹر محمد یونس ، علامہ علی شیر انصاری کے علاوہ راولپنڈی اور اسلام آباد کی کابینہ اور وحدت یوتھ پاکستان  کے برادران نے بھر پور شرکت کی۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree