آج پوری دنیا کو ٹرمپ، نیتن یاہو اور آل سعود جیسے حیوانوں نے پریشان کر رکھا ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

10 مارچ 2018

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام دختر رسول ص حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے لاہور واشنگ لائن امام بارگاہ حسینیہ میں جشن کوثر کا اہتمام کیا گیا. تقریب میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نےخطاب کرتے ہوئے جناب سیدہ کی سیرت طیبہ پر روشنی ڈالی. تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ جناب سیدہ سلام اللہ علیہا کی عظمت کو جاننے کے لیے محمد و آل محمد ص کی معرفت ضروری ہے.جناب سیدہ اس کائنات کی وہ عابدہ ہیں کہ جو رب العزت کی اتنی عبادت کرتیں کہ ان کے پاؤں پر ورم آجاتا۔

 ان کامزید کہنا تھا کہ جناب سیدہ کی عظمت اتنی بلند ہے کہ ساری مخلوق جناب سیدہ کے مقام معرفت تک رسائی حاصل نہیں کر سکتی. عالمی منظر نامے پر گفتگو کرتے ہوئے اپنے خطاب میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ آج پوری دنیا کو ٹرمپ،نیتن یاہو اور آل سعود جیسے حیوانوں نے پریشان کر رکھا ہے۔آج کا میڈیا آزاد نہیں،آج ظالم کو مظلوم اور مظلوم کو ظالم بنایا جا رہا ہے،یمن میں جاری سعودی جارحیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یمن میں معصوم بچوں اور عورتوں کے قاتل آل سعود کے اشارے پر دنیا کو دہوکہ دے رہے ہیں، آل سعود کا ساتھ دینا قاتلوں کا ساتھ دینا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ 60ملکی قاتل اتحاد یمن میں شکست کھا چکا ہے.یہ دشمن قوتیں پاکستان کو فرقہ واریت میں تقسیم کر رہی ہیں، اگر آج 22کروڑ مسلمانوں کے پاکستان کو فرقہ واریت میں نہ بانٹا ہوتا تو پاکستان دہشتگردوں کا قبرستان ہوتا،تقریب کے اختتام پر قرعہ اندازی میں  خوشنصیب شہری میثم رضا مہدی کو  ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے زیارات کا ٹکٹ دیا گیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree