Print this page

کرپشن فری پاکستان کی جدوجہد میں عدلیہ کےجرائت مندانہ اقدامات کی حمایت کرتے ہیں، علامہ راجہ ناصرعباس

22 فروری 2018

وحدت نیوز (اسلام آباد) انتخابی اصلاحات ایکٹ  پر سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے پر اظہار خیال کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ کرپشن فری پاکستان کی جدوجہد میں عدلیہ کے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں ،عدلیہ کے خلاف کسی بھی قسم کی محاذ آرائی ملکی مفاد میں نہیں ہے ۔عدلیہ کے فیصلوں کے خلاف عوامی دباو کا حربہ ملک کو انتشار کی طرف لے کر جائے گا ۔ عدلیہ کا فیصلہ بلاشبہ آئین پاکستان  کی بالادستی پر مبنی ہے آرٹیکل 1 آئین پاکستان  کے مطابق حق حاکمیت جوکہ صرف اللہ تعالی کے پاس ہے وہ  آرٹیکل 62، 63 کے تحت عوام کے منتخب کردہ صالح اور نیک نمائندوں کے پاس اس کی امانت ہے ۔ حکومت نے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کر کے چوروں لٹیروں ،جرائم پیشہ افراد کے لئے پارلیمنٹ کا رستہ ہموار کیا تھا۔عوام عدلیہ کے فیصلوں کے ساتھ کھڑی ہےآج کے فیصلے نے آئین پاکستان کی حفاظت کی ذمہ داری ادا کی ہے۔

عدلیہ اپنے حصے کا کام بخوبی انجام دے رہی ہے اب عوام پر ہے کہ وہ نیک اور امین افراد کو منتخب کر کے پارلیمنٹ میں پہنچائے۔عادل حکمران ہی پاکستان کو مصائب کی دلدل سے باہر نکال کراسے اقوام عالم میں باوقار مقام دلا سکتے ہیں  ۔  آئین کی بالادستی کا قیام تمام ریاستی اداروں اور سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے. ۔پاکستان بین اقوامی سازشوں کا نشانہ بنا ہوا ہے اندرونی حالات بھی ابتر ہیں ایسے میں  ریاستی اداروں کےمابین ٹکراو کی روش انتہائی خطرناک ہے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree