ایم ڈبلیوایم کے زیر اہتمام ملک بھرمیں یوم ولادت حضرت عیسیٰؑ اور قائد اعظم محمد علی جناحؒ عقیدت واحترام سے منایا گیا

26 دسمبر 2017

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی ہدایت پر یوم ولادت حضرت عیسیٰ ؑاور قائد اعظم محمد علی جناحؒ انتہائی عقیدت اور احترام کے ساتھ منایاگیا، مرکزی سیکریٹریٹ سمیت چاروں صوبوں، آزادجموں کشمیر اور گلگت بلتستان کے صوبائی اور مختلف اضلاع کےدفاتر میں قرآن خوانی،سیمینارز، کیک کٹائی کی تقریبات منعقد ہوئیں جبکہ جشن ولادت پیغمبر خداحضرت عیسیٰ ابن بریم ؑ (کرسمس)کے پر مسرت موقع پر مختلف شہروں میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں پر مشتمل وفود نے گرجاگھروں (چرچ) میں جاکر مسیحی رہنماوں اور برادری سے اظہار یکجہتی کیا ، انہیں کیک اور پھولوں کے تحائف کے ساتھ حضرت عیسیٰ  ؑکے روز ولادت کی مبارک باد پیش کی، اس موقع پر مسیحی برادری اور ان کے مذہبی رہنماوں کی جانب سے مجلس وحدت مسلمین کے وفود کا شکریہ ادا کیا گیا اور وطن عزیز میں بھائی چارگی، اتحاد ویگانگت سمیت قومی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔

کرسمس کےپرمسرت  موقع پر مجلس وحدت مسلمین ضلع چکوال کے وفدنے پریسٹیرین چرچ (Presbyteria Church)  کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مسیحی رہنماوں سے ملاقات کی اور انہیں کرسمس کی خوشیوں کی مبارکباد اور پھول پیش کئے،مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے ایک وفد نےضلعی رہنما مولانا غلام محمد فاضلی  کی سربراہی میں مسیحیوں کے چرچ میں جا کر کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارک باد پیش کی اور کیک بھی کاٹ گیا، اس موقع پر مسیحی برادری کے رہنماؤں نے ایم ڈبلیوایم کے وفد کی آمد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وفد کا شکریہ ادا کیا. آخر میں دونوں رہنماؤں نے ملکی سلامتی کے لئے دعا کی،مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن  کےزیر اہتمام بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت کے موقع پر ڈویژنل سیکریٹریٹ میں قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی ہدایت پر منعقدہ تقریب بعنوان"ہمیں قائد اعظم کا پاکستان چاہئے" سے ڈویژنل سیکرٹری جنرل علامہ صادق جعفری،علامہ اظہر حسین نقوی،علامہ سجادشبیر رضوی،علامہ احسان دانش، میر تقی ظفر نے خطاب کیااور قائد اعظم کی عظیم قیادت کے مختلف پہلوں پر روشنی ڈالی بعد ازاں کیک بھی کاٹا گیا،مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور شادمان یونٹ کے زیراہتمام 25 دسمبر یوم ولادت بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی مناسبت سے مسجد قصر بتول شادمان میں ان کی بلندئ درجات کے لیئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، مجلس وحدت مسلمین ضلع سکردوکےزیر اہتمام بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت کے موقع پر ڈویژنل سیکریٹریٹ میں قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی ہدایت پر منعقدہ تقریب بعنوان"ہمیں قائد اعظم کا پاکستان چاہئے" سے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ آغا سید علی رضوی،ضلعی سیکریٹری جنرل مولانا فدا علی ذیشاننے خطاب کیا اس موقع پر بڑی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی،ٹنڈو الہیا ر میں بھی ایم ڈبلیوایم کے زیر اہتمام قائد اعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور کیک بھی کاٹا گیا ،مجلس وحدت مسلمین ضلع جیکب کےزیر اہتمام بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مقصودڈومکی،ضلعی سیکریٹری جنرل مولانا سیف علی حیدری و دیگر نے خطاب کیا، تقریب کے اختتام پر کیک بھی کاٹا گیا،مجلس وحدت مسلمین ضلع لاڑکانہ  کےزیر اہتمام بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت کے موقع پر ضلعی سیکریٹریٹ میں منعقدہ تقریب سے ضلعی سیکریٹری جنرل مولانا محمد علی شرنے خطاب کیا، اس موقع پر بڑی تعداد میں کارکناننے شرکت کی اور آخر میں کیک بھی کاٹا گیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree