Print this page

ایم ڈبلیوایم کی جانب سے شہدائے سانحہ آرمی پبلک اسکول کی یاد میں ملک بھرمیں تقاریب کا انعقادہوگا،علامہ احمد اقبال رضوی

15 دسمبر 2017

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول  کی تیسری برسی کے موقع پر  شہداءکی یاد میں مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے ملک بھر میں تعزیتی تقاریب کا انعقاد کیاجائے گا، کارکنان چراغاں کا اہتمام کریں،انہوں نے کہا کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول کو غم ہمارے دلوں میں سانحہ عاشورہ، سانحہ اربعین اور سانحہ یوم علی ؑ کی طرح تروتازہ ہے، اس افسوس ناک واقعے نے پوری قوم کو جھنجھوڑ کررکھ دیا تھا، کئی برس گذرجانے کے باجود اس سانحے کا احساس آج بھی ہمارے وجود کو لرزادیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم کے معمار ان ننھے شہداءکا پاکیزہ لہو تقاضہ کرتا ہے کہ ان کے قاتلوں کو نشان عبرت بنایا جائے لیکن مقام افسوس ہے کہ اس سانحے کا مرکزی کردار کالعدم تحریک طالبان کا سفاک درندہ صفت دہشت گرد احسان اللہ احسان آج بھی نا صرف زندہ ہے بلکہ ہمارا سرکاری مہمان بنا بیٹھا ہے ، علامہ احمد اقبال رضوی نے اعلیٰ عدلیہ اور چیف آف آرمی اسٹاف سے مطالبہ کیا ہے کہ شہدائے سانحہ آرمی پبلک اسکول کے متاثرین کے زخموں کا بہترین مداواہ صرف اور صرف احسان اللہ احسان اور دیگر قاتلوں کی پھانسی ہے لہذٰا اس برسی کے موقع پر ان معصوم شہداءکے قاتلوں کو تختہ دار تک پہنچا کر شہداءکے خانوادگان کے زخموں کامرہم فراہم کریں ۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree