Print this page

علامہ راجہ ناصرعباس کا ایڈیشنل آئی جی کے پی کے اشرف نورکی شہادت پر خانوادہ شہید اور گلگت بلتستان کے غیور عوام کوخراج تحسین

24 نومبر 2017

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نےپشاور حیات آباد دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایڈیشنل آئی جی کے پی کے شہید محمد اشرف نور اور ان کے محافظ کی شہادت پر پوری قوم سوگوار ہے،وطن عزیز کی سلامتی کے لئے گلگت بلتستان کا ایک اور سپوت اپنی جان نچھاور کر گیا،اس المناک سانحے پر خانوادہ شہید اور گلگت بلتستان کے غیور عوام کو تعزیت پیش کرتے ہیں،انسانیت دشمن تکفیری دہشتگردوں کیخلاف قوم کو متحد ہونا ہوگا،دہشتگردی کے اصل مراکز تکفیری مداس ہیں،اس کیخلاف حکومت مصلحت پسندی کا شکار ہے،جب تک دہشتگردوں کے سیاسی سرپرستوں کیخلاف گھیرا تنگ نہیں کیا جاتا یہ سلسلہ جاری رہیگا،کنفیوژ اور نااہل حکمرانوں کی سرپرستی میں دہشتگردی پر قابو پانا ممکن نہیں۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree