Print this page

خیبر پختونخواہ حکومت ملت تشیع کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، علامہ مختار امامی

22 نومبر 2017

وحدت نیوز (اسلام آباد) ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک ہفتہ کے دوران تین افراد کی شیعہ ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کرتے ہیں، ہر جگہ ناکوں، چیک پوسٹوں اور سیکورٹی اداروں کے حصار کے باوجود شیعان علی کی ٹارگٹ کلنگ کی جارہی ہے، یہ کیسی مثالی حکومت ہے جس میں ایک ہی مکتب و فکر کے افراد کو ہی بار بار نشانہ بنایا جارہا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی نے میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کو ملت تشیع کی مقتل گاہ بنا دیا گیا ہے، ہمارے نوجوانوں کو آئے روز شہید کیا جا رہا ہے اور قاتل حکومتی گرفت سے آزادی دندناتے پھرتے ہیں، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران تین گھر اجاڑ دیئے گئے، خیبر پختونخواہ کی حکومت ملت تشیع کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، جب لوگ ماہ ربیع الاول منانے میں مصروف عمل ہیں اور ہم اپنے شہداء کی لاشیں اٹھا رہے ہیں اور انصاف کے حصول کے لئے تڑپ رہے ہیں، خیبر پخونخواہ کا وزیراعلیٰ ایک نا اہل شخص ہے، وہ عوام کی جان و مال کا تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں، خیبر پختونخواہ حکومت کی طرف سے ملت تشیع کو اگر یونہی نظر انداز کیا جاتا رہا توپھر ہماری جانب سے کسی بھی تعاون کی امید دل سے نکال دیں۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree