Print this page

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی شعبہ تربیت کا اجلاس، پروگرامات اور فعالیت کے حوالے سے اہم فیصلے

21 اگست 2017

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سکرٹریٹ میں مرکزی سیکرٹری شعبہ تربیت علامہ اعجاز حسین بہشتی کی زیر صدارت شعبہ تربیت کا مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں شعبہ تربیت کی اب تک کی فعالیت اور مستقبل میں شعبہ تربیت کے پروگرامات کی تشکیل کے حوالے سے خصوصی اقدامات اور فیصلے کئے گئے۔ اس موقع پر علامہ اعجاز حسین بہشتی کا کہنا تھا کہ تمام تنظیمی امورکی انجام دہی کے لئے تربیتی مرحل سے گزرنا ضروری ہے تربیت شدہ افراد تنظیمی امور زیادہ بہتر انداز میں انجام دے سکتے ہیں۔ جلد ہی شعبہ تربیت کی ویب سائیٹ لانچ کی جائے گئی جس سے انشااللہ پاکستان بھر کےمومنین استفادہ حاصل کرسکیں گئے۔ مشارتی اجلاس میں طے کیا گیا کہ آئندہ مجلہ بصریت کو ایک نئے اورخوبصورت انداز میں شائع کیا جائے گا۔ محرم الحرام اور اربعین حسینی کے موقع پر تربیتی حوالے سے پروگرام جلد ترتیب دے دیا جائے گا۔ اجلاس میں برادر نثار علی فیضی مرکزی سیکرٹری تعلیم علامہ اقبال بہشتی صوبائی سیکرٹری خیبر پختونخواہ۔علامہ اصغر عسکری معاون مرکزی سکرٹری تنظیم سازی ۔جناب ملک اقرار حسین سیکرٹری روابط۔کے علاوہ علامہ شیر علی انصاری اور جناب ظہیرالحسین کربلائی بھی موجود تھے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree