شہید قائد کی برسی کا دن مظلوموں کی طاقت کے اظہار کا دن ہو گا، نثار فیضی

22 جولائی 2017

وحدت نیوز(راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری تعلیم و  و مرکزی کنوینر مہدی ؑ برحق کانفرنس نثار علی فیضی کا کانفرنس کے حوالے سے عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں جامع مسجد  قصر شبیر ڈھیری شاہ ٹیکسلا میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ  کربلا سےہمیں دو ہی کردار ملتے ہیں، ایک شہادت کے رتبہ پر فائز ہونے والے اور دوسرا شہادت کا پیغام کوچہ و بازار میں عام کرنے والے، اس وقت ہم پر فرض ہے کہ ہم کردار زینبی کو اپناتے ہوئے شہداء کے امین و وارث بن کر امام مہدی عج کے ظہور کی زمینہ سازی کریں۔ ملت پاکستان شہید قائد کے افکار کی روشنی میں امام کے ظہور کی زمینہ سازی کر رہی ہے۔ 41 ممالک کا بلاک امام کے ظہور کے راستے روکنے والوں کا بلاک ہے، ہم پاکستان کو اسکا حصہ نہیں بننے دیں گے۔ ہمارا ملک اسلامی جمہوریہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے اور ہمیں ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہے۔ ہمیں قائد اور اقبال کے پاکستان کو تکفیریت کے عفریت سے بچانا ہے۔ ہمارے آباؤ اجداد نے اس ملک کو بنایا تھا اور ہم ہی اس کو بچائیں گے۔ بعد از خطاب نثار فیضی فیضی نے ہری پور کے عمائدین کی ایک اہم اجلاس میں شرکت کی اور مہدی برحق کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ اجلاس کے بعد انہوں نے ہری پور میں میڈیا کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی اور کانفرنس کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخواہ کے سیکریٹری جنرل علامہ اقبال بہشتی، علامہ وحید کاظمی ڈپٹی سیکریٹری جنرل کے پی کے، آغا بخاری، نیئر عباس بھی موجود تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree