Print this page

وارثان شہدائے پاراچنارکے مطالبات کی عدم منظوری کے خلاف ایم ڈبلیوایم کل بروز جمعہ ملک گیر یوم احتجاج منائے گی، علامہ مختارامامی

29 جون 2017

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین نے سانحہ پارہ چنار کے خلاف جمعہ کے روز ملک بھر میں یوم احتجاج منانے کا اعلان کیا ہے، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی کے مطابق بعد از نماز جمعہ ملک کے مختلف شہروں میں اجتماعات منعقد کیے جائیں گے جن میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی وصوبائی رہنماؤں سمیت مختلف سیاسی ومذہبی شخصیات شریک ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ پارا چنار کے عوام کو حب الوطنی کی سزا دی جا رہی ہے۔جو شر پسند طاقتیں ملک کو تفرقہ بازی کا شکار کرنا چاہتی ہیں ان کے ہاتھ سوائے ناکامی کے اور کچھ نہیں آئے گا۔پارا چنار کی عوام کے مطالبات جب تک منظور نہیں ہوتے تب تک ہمارے احتجاج کا سلسلہ ختم نہیں ہو گا۔جو عناصر یہ سمجھتے ہیں کہ ہمیں بے جا دباؤ یا اختیارات کے ناجائز استعمال سے دبانا ممکن ہے وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، پرامن احتجاج پر گولیاں چلانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں جب تک انہیں کیفر کردار تک نہیں پہنچا دیا جاتا تب تک ہماری قانونی و آئینی جدوجہد جاری رہے گی۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree