Print this page

مسلم لیگ ق کے رہنما محمد بشارت راجہ کا ایم ڈبلیوایم رہنما اسد شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ،پاراچنار دھرنے کی حمایت

29 جون 2017

وحدت نیوز(اسلام آباد) پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما محمد بشارت راجہ نے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید اسد عباس شاہ کو فون کرکے سانحہ پاراچنار پر اظہار تعزیت کیا اور شہداءکی مغفرت کی دعا کی ، اس موقع پر ان کاکہنا تھا کہ شہدائے پاراچنار کے لواحقین کے احتجاجی دھرنے اور ان کے مطالبات کی مسلم لیگ ق مکمل حمایت کرتی ہے ، ملک دشمن عناصر ایک منظم سازش کے تحت پاکستان کو فرقہ واریت کی آگ میں دھکیلنا چاہتے ہیں جسے تمام محب وطن قوتوں کو ناکام بنانے کی ضرورت ہے ، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے رہنما اسد عباس شاہ  نے مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما محمد بشارت راجہ کا ملت جعفریہ کے جائزموقف کے  حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree