علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی علامہ امین شہیدی کو علمائے شیعہ کانفرنس میں شرکت کی دعوت

10 اپریل 2017

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی  مجلس وحدت مسلمین کے رکن شوریٰ عالی ، معروف عالم دین علامہ محمد امین شہیدی سے ملاقات، علمائے شیعہ کانفرنس میں شرکت کی دعوت، تفصیلات کے مطابق ۱۶اپریل کو جامعہ امام صادق ؑ اسلام آباد میں منعقدہ علمائے شیعہ کانفرنس کے دعوتی عمل کے سلسلے میں علامہ راجہ ناصرعباس جعفری اور سید ناصرشیرازی نے علامہ امین شہیدی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انہیں علمائے شیعہ کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی علامہ راجہ ناصرعباس اور علامہ امین شہیدی کے درمیان اہم قومی وملی امور سمیت ملکی وبین الاقوامی سیاسی صورت حال پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی، علامہ راجہ ناصرعباس نے علامہ امین شہیدی سے کہا کہ وہ بذات خود علمائےشیعہ کانفرنس میں لازمی شرکت کریں اور اپنے  رابطے میں موجود تمام علمائے کرام کو ملک گیر علمائے شیعہ کانفرنس میں شرکت کی دعوت دیں جس پر علامہ امین شہیدی نے کہا کہ انشاءاللہ تعالیٰ وہ  تمام علمائے کرام کوعلمائے شیعہ کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دیں گے  اور آپ (قائد وحدت )کے حکم پر اپنی ذمہ داری بھر پور طریقے سے ادا کریں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree