Print this page

اولیاء اللہ کی دھرتی سندھ جو امن و امان کا گہوارہ تھی آ ج تکفیریت و مذہبی انتہا پسندوں کے نشانے پہ ہے،نثار فیضی

18 فروری 2017

وحدت نیوز(راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین ضلع راولپنڈی کے تحت پریس کلب پر سانحہ سیہون شریف ، لاہور، پشاور ، کوئٹہ اور آزادجموں کشمیر میں علامہ تصور جوادی اور ان کی اہلیہ پر قاتلانہ حملے کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور تعلیم نثار علی فیضی نے کہا ہے کہ لاہور کشمیر اور پھر سہون شریف سندھ میں دہشتگردی کے واقعات پاکستان میں داعش کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کا شاخسانہ ہے،علامہ تصور جوادی پر حملہ کشمیر کے امن و امان کو تہہ وبالا کرنے کی سازش ہے،سیکورٹی اداروں کو نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے لیے عرب ممالک بالخصوص سعودی عرب کے اثر و نفوز کو کم کرنا پڑے گا، وزیر داخلہ کی کالعدم جماعتوں کے سربراہوں سے ملاقاتوں نے تکفیری قوتوں کو پنپنے کا مزید موقع فراہم کیا ہے، ہمارا معاشرہ کرپشن اور انتہا پسندی کے خطرناک دھانے پر پہنچ چکا ہے جس کے بھیانک نتائج پوری قوم بھگت رہی ہے، اولیاء اللہ کی دھرتی سندھ جو امن و امان کا گہوارہ تھی آ ج تکفیریت و مذہبی انتہا پسندوں کے نشانے پہ ہے،انتہا پسندی کو مٹانے کے لیےجہالت ختم کرنی ہو گی لوگوں کو بہتر معاش اور تعلیم کی سہولیات دینی ہونگی وڈیروں اور جاگیرداروں نے عوام کو بنیادی حقوق سے محروم کر رکھا ہے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree