Print this page

مسئلہ کشمیر پر پیش کردہ قرار دادوں پر عمل درآمدناہونے کے باعث اقوام متحدہ عوامی اعتبار کھوبیٹھے گی،علامہ ہاشم موسوی

03 فروری 2017

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما وامام جمعہ کوئٹہ علامہ ہاشم موسوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ نصف صدی سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود بھی اقوام متحدہ سے مسئلہ کشمیر حل نہ ہوسکا اور آئے دن بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے سبب بیگناہ کشمیری مسلمانوں کا قتل عام جاری ہے اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی ہو رہی ہے جو اقوام متحدہ اور عالمی انسانی حقوق کے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے پاکستان اپنے کشمیر موقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گا اور پاکستانی عوام مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی کی اپنی مکمل حمایت جاری رکھے گی مقبوضہ کشمیر بارے ہمارا موقف انسانی اور جمہوری اصولوں کے عین مطابق ہے ہر قوم کو اپنی تقدیر کا فیصلہ کرنے کا مکمل اختیار حاصل ہے کشمیری عوام بھارت کے ناجائز قبضے اور ظلم سے تنگ ہو چکیہیں اور وہ کسی بھی صورت انڈیا کیساتھ رہنا نہیں چاہتے اپنی مرضی کے مطابق آزاری کے زندگی بسر کرنا اور اپنی تقدیر کا فیصلہ کرنا کشمیری عوام کا انسانی اور جمہوری حق ہے ۔

انہوں نےمزید کہاکہ سب سے بڑے جمہوریت کے دعویدار انڈیا مقبوضہ جموں و کشمیر میں انکے حق خودارادیت سے انکار کرکے جمہوریت کا قتل کر رہی ہیں اور نام نہاد جمہوری دنیا خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام اپنی تقدیر کا فیصلہ خود کریں اقوام متحدہ اگر اپنے قرادادوں پر عملدرآمد نہیں کروا سکتی تو عالمی سطح پر اپنے قیام کی افادیت اور اعتبار کھو بیٹھے گی ۔انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کی کی ہر سطح پر اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا موجودہ حکومت کی مسئلہ کشمیر کے سلسلے میں سفارتی کوششیں نہ ہونے کے برابر ہے لہذا حکومت اپنی سفارتی کوششیں تیز کر کے اقوام متحدہ پر زور دے کہ وہ جلد از جلد مسئلہ کشمیر حل کریں علامہ ہاشم موسوی نے عوام پر زور دیا کہ یوم یکجہتی کشمیر کو شایان شان طریقے سے منا کر اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کو یہ پیغام دے کہ پاکستان قوم آپ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے.

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree