Print this page

پاکستان کےعوام عالمی دہشت گرد گروہ داعش کے ہاتھوں پاراچنارمیں بے گناہوں کے قتل عام کےخلاف کل ملک گیریوم احتجاج منائیں، علامہ راجہ ناصرعباس

21 جنوری 2017

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریڑی جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی جانب سے پارہ چنار میں عالمی دہشتگرد گروہ ' داعش ' کی جانب سے مظلوم پارہ چنار کہ پاکستانی شیعہ مسلمانوں کی بم حملے میں شہادتوں کیخلاف کل بروز اتوار ملک بھر میں یوم احتجاج کی اپیل کی ہے ۔ مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری بیان میں انہو  ں نےکہا ہے کہ  داعش کہ عالمی دہشتگرد گروہ کے ہاتھوں بے گناہ پاکستانیوں کی شہادتوں کہ خلاف پاکستان کے عوام کل  بھر پور احتجاج کریں اور عالمی تکفیری دہشتگرد گروہ کی وطن عزیز کو عدم استحکام اور دہشتگردی کا شکار کرنے کی سازش کے خلاف  بھرپور صدائے احتجاج بلند کریں، اس سلسلے میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں اور پرامن مظاہرے بھی کیئے جائیں ۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree