Print this page

مجلس وحدت مسلمین کا گورنرسندھ وسابق چیف جسٹس آف پاکستان سعید الزمان صدیقی کے انتقال پرافسوس کااظہار

11 جنوری 2017

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ احمد اقبال رضوی،سید ناصر شیرازی،علامہ مختار امامی سمیت دیگر عہدیدران گورنر سند ھ و سابق چیف جسٹس آف پاکستان سعید الزمان صدیقی کے انتقال پر گہرے افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے جمہوریت مخالف قوتوں کے خلاف مرحوم کے جرات مندانہ کردار کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا۔انہوں نے ہمیشہ جمہوری روایات کی پاسداری کی اور قانون و انصاف کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے قابل قدر خدمات سرانجام دیں۔انہوں نے مرحوم کی بلندی درجات اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree