Print this page

پاک چین اکنامک کوریڈور سے تجارتی سرگرمیوں کا آغاز ملکی تاریخ میں اہم سنگ میل ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

14 نومبر 2016

وحدت نیوز(لاہور) پاک چائنہ اکنامک کوریڈور سے تجارتی سرگرمیوں کا آغاز کر کے ملکی تاریخ کے اہم سنگ میل کو عبور کر لیا ہے،دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں مل گئے،راہداری کے ایس عظیم منصوبے بلوچستان اور گلگت بلتستان کی محرومیاں ختم ہو جائیں گے،حکومت گلگت بلتستان اور بلوچستان جو اس میگا پروجیکٹ کے شہ رگ ہیں کو اتنی اہمیت دیں جتنے دیگر صوبوں کو دے رہی ہے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے لاہور میں ایم ڈبلیوایم ضلعی و صوبائی اراکین کے اہم اجلاس سے خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی اور انتہاپسندی کے پیچھے بھارت اور امریکہ ملوث ہیں،ہمیں امریکیوں کے چنگل سے نکلنا ہوگا،امریکہ درپردہ بھارت کو پاکستان پر مسلط کرنے کی کوشش میں ہے،لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے،ہم  بھمبر سیکٹر میں بزدل دشمن بھارت کی جانب سے اشتعال انگیزی کی بھر پور مذمت کرتے ہیں،اور ہمارے ان سات شہید جوانوں کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں کہ جنہوں نے اپنے پاکیزہ لہو سے وطن عزیز کی دفاع کو مضبوط بنایا اور ہمیشہ کے لئے امر ہوگئے،بھارتی جارحیت کیخلاف پوری پاکستانی قوم بلا تفریق مذہب ملت متحد ہیں اور وقت آنے پر وطن عزیز کی دفاع کیلئے اپنی جان مال سمیت کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے چہلم امام حسین ؑ پر ملک بھر میں فول پروف سکیورٹی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں عزاداران امام عالی مقام کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانا حکومت کی ذمہ دارای ہے،انہوں نے کہا کہ دشمن ہمیں مسلکی بنیاد پر تقسیم کر کے ملکی سلامتی پر وار کرنے کی سازش میں ہے لھذا ہمیں ممبر ومحراب سے اتحاد اور یکجہتی کا پیغام عام کے کے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانا ہوگا،انشااللہ ہم اتحاد اور بھائی چارے کی فضا کو قائم کرکے ہر محاذ پر ملک دشمنوں سے مقابلہ کرینگے،جس طرح پاکستان کے حصول کے لئے ہمارے آباو اجداد نے قربانیاں دی ہیں عین اسی طرح اس مملکت خداداد کو بچانے کے لئے ہم اپنے لہو کے آخری قطرے تک جدو جہد جاری رکھیں گے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree