Print this page

ایم ڈبلیو ایم کی قیادت نے پاکستان میں ملت جعفریہ کو نئی سیاسی شناخت دی، ناصر شیرازی

02 ستمبر 2016

وحدت نیوز(لاہور) آئی ایس او پاکستان کے سالانہ مرکزی کنونشن کا آغاز لاہور میں سکاؤٹس سلامی سے ہوا جس میں آئی ایس او کے مرکزی صدر علی مہدی، ممتاز عالم دین علامہ شبیر بخاری اور مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما سید ناصر عباس شیرازی نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے رہنما سید ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ آئی ایس او ایک ایسی تنظیم ہے جس نے پاکستان کو بہترین دماغ فراہم کئے اور آئی ایس او کے سابقین آج ڈاکٹر ہیں یا انجینئر، ماہر تعلیم ہیں یا بیوروکریٹ، انتہائی احسن انداز میں وطن عزیز کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ آئی ایس او کے سابقین ہی تھے جنہوں نے مجلس وحدت مسلمین کو پاکستان میں شیعہ سیاسی قوت کے طور پر منوایا، اس سے قبل ملت تشیع سہاروں کی تلاش میں رہتی ہے، کبھی کسی سے الحاق کرتے تھے تو کبھی کسی سے، اور وقت گزر جانے پر وہ سیاسی جماعتیں منہ موڑ لیتی تھیں، لیکن مجلس وحدت مسلمین نے ملت جعفریہ کے سٹیٹس کو تبدیل کر دیا، مجلس وحدت مسلمین کی قیادت نے اپنی دوراندیشی اور فیصلہ سازی کے باعث یہ منوایا کہ ملت جعفریہ پاکستان ایک عظیم قوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کے سیاسی میدان میں ملت جعفریہ کی ایک ساکھ ہے اور مجلس وحدت مسلمین اپنی اس ساکھ کو ہمیشہ قائم رکھے گی اور اس میں مزید بہتری لائے گی۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree