Print this page

پاکستان مخالف نعرےاور میڈیا ہائوسزپر حملے قابل مذمت اورملک دشمن قوتوں کی تقویت کا باعث ہیں ، مرکزی ترجمان ایم ڈبلیوایم علامہ مختارامامی

22 اگست 2016

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی نے  اے آر وائی نیوز چینل پر حملے اور ملک دشمن نعرے لگائے جانے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ذمہ دار  سیاسی و مذہبی  جماعت کی طرف سے اس طرح کے  غیر جمہوری طرز عمل کی توقع نہیں کی جا سکتی۔ ارض پاک ہماری شناخت اور ہمارے اسلامی تشخص کا نگہبان ہے۔پاکستان کے خلاف نعرے ملک دشمن طاقتوں کی تقویت کا باعث ہیں۔سیاسی و مذہبی جماعتوں کے کارکنوں کو کسی شر انگیزی کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔انہوں نے کہا پاکستانی میڈیااپنے فرائض کی ادائیگی پوری دیانتداری کے ساتھ کر رہا ہے۔ ملک کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو چاہیے کہ وہ اپنے مطالبات منوانے کے لیے آئینی و قانونی راستے کا استعمال کریں۔میڈیا کے معاملات میں بے جا مداخلت نامناسب اور صحافیوں کی پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی میں رکاوٹ ہے۔کوئی  بھی محب وطن جماعت کسی بھی ایسے  اقدام کی قطعاََ حمایت نہیں کرتی جو پاکستان کی نظریاتی سرحدوں سے متصادم ہو۔انہوں نے کہا کہ اپنے حقوق کے لیے پُرامن جدوجہد مجلس وحدت مسلمین کی بنیادی پالیسی کا حصہ ہے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree