Print this page

قوم کی خاطرقائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس کی جدوجہد کوئی معمولی بات نہیں،فرزند شہید قائد سید حسین الحسینی

07 اگست 2016

وحدت نیوز(اسلام آباد) شہید قائد عارف حسین الحسینی کی 28ویں برسی کے سلسلے میں جناح ایونیوپر  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام”تحفظ پاکستان کانفرنس“کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئےشہید قائد عارف حسین کے فرزند حسین الحسینی نے شرکا ءکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شہید قائد اتحاد بین المسلمین کے داعی تھے۔آج کے دن شہید کی روح سے تجدید عہد کرنا ہو گا کہ ہم سب ایک ہیں۔آپس کے اختلافات کو دور کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔علامہ ناصر عباس کی بھوک ہڑتال کی حمایت کرتا ہوں اور ان کی تہہ دل سے قدر کرتا ہوں۔قوم کی خاطر ان کی جدوجہد کوئی معمولی بات نہیں۔بھوک ہڑتال نتیجہ خیز ثابت ہوئی اور انہوں نے اپنے مطالبات منوائے ہیں۔پارہ چنار میں حالات تبدیل ہو چکے ہیں۔انتظامیہ مذاکرات کرنے پر مجبور ہے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree