Print this page

پوری قوم سندھ بھر میں کالعدم جماعتوں کے خلاف بھرپور آپریشن کا مطالبہ کر رہی ہے، علامہ مختار امامی

02 اگست 2016

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی نے سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کی طرف سے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع دینے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے سندھ میں امن کے قیام اور دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کو مربوط انداز میں آگے بڑھانے میں مدد ملے گی، کراچی میں بڑھتے ہوئے دہشت گردی کے واقعات اور اسٹریٹ کرائم سے نبرد آزما ہونے کے لیے بااختیار رینجرز کی موجودگی اشد ضروری تھی۔ انہوں نے نومنتخب وزیر اعلی کے اس فیصلے کو دانشمندانہ قرار دیتے ہوئے اس کے نتیجہ خیز ہونے کی امید ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وزیر اعلیٰ کو دہشت گردی، لاقانونیت، عدم تحفظ اور بدامنی سمیت لاتعداد چیلنجز کا سامنا ہے، کراچی کو پُرامن بنانے کے لیے انہیں سیاسی و بیرونی دباؤ سے آزاد رہتے ہوئے سخت فیصلے کرنا ہوں گے، پوری قوم کالعدم جماعتوں کے خلاف بھرپور آپریشن کا مطالبہ کر رہی ہے، انتہا پسندی کو شکست دینے کے لیے یہ اقدام انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام کے لیے قوم کی خواہشات کو مدنظر رکھ کر فیصلے کیے جائیں اور سیاسی مصلحتوں کو خاطر میں نہ لایا جائے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree