ایم ڈبلیوایم کے زیر اہتمام مشہد مقدس میں انقلاب اسلامی کی 39ویں سالگرہ پر تقریب کا انعقاد

12 فروری 2018

وحدت نیوز (مشہد مقدس) انقلاب اسلامی کی انتالیسویں سالگرہ کے سلسلے میں دفتر مجلس وحدت مسلمین مشهد مقدس میں ایک نشست کا انعقاد ہوا،جس میں کثیر تعداد میں علماء کرام اور طلباء نے شرکت کی ،سٹیج سیکرٹری کے فرائض حجت الاسلام والمسلمین جناب مولانا ظہیر عباس مدنی نےانجام دیے،پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا ۔ تلاوت قرآن پاک کی سعادت برادر محترم مظهر عباس نے حاصل کی ۔ اور   شاعر اہلبیت جناب شمس الدین جعفری صاحب نے اپنا کلام پیش کیا اور سامعین سے خوب داد وصول کی ۔ برادر وقاص نے قصیدہ پڑھا  بعد ازیں حجت الاسلام والمسلمین جناب عارف حسین نے انقلاب  اسلامی ایران پر روشنی ڈالتے ہوئے  کہا خلوص ،اتفاق و اتحاد اور رہبر و لیڈر کا عالم با عمل  ہونا یہ وہ اہم عناصر ہیں جو انقلاب لانے میں مؤثر ہیں۔

آخر میں نشست کے مہمان خصوصی عالم مبارز و مجاہد ملت جعفریہ حجت الاسلام والمسلمين  علامہ سید علی رضوی  سیکرٹری جنرل مجلسِ وحدت مسلمین گلگت  بلتستان نے دهیہ فجر اور انقلاب امام خمینی کے موضوع پر گفتگو کی، انہوں نے کہاکہ جو قوم  تلاش و کوشش  کرے  اور جنکا  رہبر دشمن شناس ہو وہ قوم ہی انقلاب  لا سکتی ہے۔علامہ سید علی رضوی کا کہنا  تھا، ایران میں اگر انقلاب اسلامی آیا ہے  تو اسکی بنیادی وجہ کوشش اور سعی اور ھدف کا مشخص ہونا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انقلاب لانے کے لئے امام خمینی ؒکی سیرت پر عمل پیرا اور ان ہی جیسا ہی پر خلوص ہونا چاہیے اور انکے نقس قدم پر چل کر ہی ھدف تک پہنچا جا سکتا ہے،آخر میں انقلاب اسلامی کی سر بلندی اور رہبر معظم کی سلامتی کی دعا کے ساتھ اس نشست کا اختتام ہوا،سیکرٹری جنرل شعبہ مشھد مقدس عقیل حسین خان نے علامہ سید علی رضوی کا دفتر آنے پر استقبال کیا اور انکا شکریہ ادا کیا ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree