شراب کی حرمت کا فلسفہ کیا ہے؟

28 اکتوبر 2022

وحدت نیوز(آرٹیکل) آج کے معاشرہ میں لوگ سوال کرتے ہیں کہ شراب کیوں حرام ہے اور اسکے حرام ہونے کی وجہ اور فلسفہ کیا ہے؟

ہم اس تحریر میں ساتھیوں امام موسی بن جعفر علیہ السلام کی استدال کی محوریت میں شراب کے حرام ہونے کا فلسفہ بیان کرتے ہیں۔
مہدی عباسی کی شیعوں سے مخالفت کا ایک نمونہ وہ گفتگو ہے جو اس کے اور امام موسی کاظم (علیہ السلام) کے درمیان مدینہ میں واقع ہوئی ۔ ایک سال مہدی عباسی مدینہ میں وارد ہوا اور پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کی قبر کی زیارت کرنے کے بعدامام موسی کاظم (علیہ السلام) سے ملاقات کی اور اپنے خام خیال میں امام علیہ السلام) کو علمی لحاظ سے آزمانے کے لئے قرآن کریم میں شراب کے حرام ہونے کی بحث کو امام علیہ السلام سے سوال کیا :

کیا قرآن مجید میں شراب حرام ہے ؟ اس کے بعد مزید کہا : اکثر لوگوں کو معلوم ہے کہ قرآن کریم میں شراب پینے کو منع کیا گیا ہے لیکن یہ نہیں معلوم کہ اس نہی کے معنی ، شراب کا حرام ہونا ہے !
امام علیہ السلام) نے فرمایا : جی ہاں ! قرآن مجید میں صریح طور پر شراب پینے کو حرام قرار دیا گیا ہے ۔
قرآن کریم میں کس جگہ؟

جہاں پر خداوند عالم نے (پیغمبر اکرم (ص) کو خطاب کرکے) فرمایا ہے : ""قُلْ ِنَّما حَرَّمَ رَبِّیَ الْفَواحِشَ ما ظَہَرَ مِنْہا وَ ما بَطَنَ وَ الِْثْمَ وَ الْبَغْیَ بِغَیْرِ الْحَق وَ أَنْ تُشْرِکُوا بِاللَّہِ ما لَمْ یُنَزِّلْ بِہِ سُلْطاناً وَ أَنْ تَقُولُوا عَلَی اللَّہِ ما لا تَعْلَمُون "" ۔ کہہ دیجئے کہ ہمارے پروردگار نے صرف بدکاریوں کو حرام کیا ہے چاہے وہ ظاہری ہوں یا باطنی .... اور گناہ اور ناحق ظلم اور بلادلیل کسی چیز کو خدا کا شریک بنانے اور بلاجانے بوجھے کسی بات کو خدا کی طرف منسوب کرنے کو حرام قرار دیا ہے (١) ۔

پھر امام علیہ السلام نے اس آیت میں دوسرے حرام شدہ چند موضوعات کو بیان کرنے کے بعد فرمایا :
اس آیت میں ""اثم"" سے مراد جس کو خداوندعالم نے حرام قرار دیا ہے ، شراب ہے کیونکہ خداوندعالم نے دوسری آیت میں فرمایا ہے : ""یَسْئَلُونَکَ عَنِ الْخَمْرِ وَ الْمَیْسِرِ قُلْ فیہِما ِثْم کَبیر وَ مَنافِعُ لِلنَّاسِ وَ ِثْمُہُما أَکْبَرُ مِنْ نَفْعِہِما"" ۔ یہ آپ سے شراب اورجوئے کے بارے میں سوال کرتے ہیں تو کہہ دیجئے کہ ان دونوں میں بہت بڑا گناہ ہے اور بہت سے فائدے بھی ہیں لیکن ان کا گناہ فائدے سے کہیں زیادہ بڑا ہے(٢) ۔
سورہ اعراف میں ""اثم"" صریح طور پر حرام قرار دیا گیا ہے اور سورہ بقرہ میں ""اثم"" شراب اور جوئے کے متعلق استعمال ہوا ہے ، اس بناء پر قرآن مجید میں شراب صریح طور پر حرام قرار دی گئی ہے (٣) ۔
مہدی اس جواب سے بہت ناراض ہوا اور اپنے غصہ کو برداشت کرتے ہوئے کہنےلگا : صحیح کہتے ہو ائے رافضی !! (٥) ۔ (٦) ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ جات: 1. سوره اعراف: 33.
2.سوره بقره: 219.
٣۔ گویا اس کی مراد یہ تھی کہ بنی ہاشم کے درمیان جو قرابت پائی جاتی ہے اسی قرابت کے ذریعہ امام موسی کاظم (علیہ السلام) کا علم ، مہدی کے لئے بھی افتخار کا سبب ہے ۔
4. كلينى، الفروع من الكافى، تهران، دارالكتب ‏الاسلاميه، ج 6، ص 406.
5. مسعودى، مروج‏الذهب، بيروت، دار الأندلس، ج 3، ص 324.
6. گرد آوری از کتاب: سیره پیشوایان، مهدی پیشوائی، ص 420.


تحریر:محمدجان حیدری
شعبہ تربیت ایم ڈبلیو ایم



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree