عالم اسلام صیہونی حکومت کے مقابل ملت فلسطین کو زیادہ سے زیادہ ہتھیار فراہم کرے، رہبر انقلاب اسلامی

30 جولائی 2014

وحدت نیوز(تہران) اسلامی جمہوری ایران کے دارالحکومت تہران میں عیدالفطر کی نماز رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای کی امامت میں ادا کی گئی۔ لاکھوں نمازیوں کے اجتماع سے خطاب میں رہبر انقلاب اسلامی نے غزہ کے مسئلے کو عالم اسلام کا نمبر ایک مسئلہ قرار دیا۔ اسلامی انقلاب کے سربراہ نے تاکید کی کہ انسانیت کو اس مسئلے پر ردعمل دکھانا چاہیے۔ اسلامی جمہوری ایران کے سپریم لیڈر نے کہا کہ غزہ میں صیہونی حکومت کے اقدامات نسل کشی پر مبنی اور عظیم تاریخی المیہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس مجرم حکومت اور اس کے حامیوں پر ایک عالمی عدالت میں مقدمہ چلا کر انہیں کیفر کردار تک پہنچانا چاہیے۔ سید علی خامنہ ای نے کہا کہ دنیا میں اقوام اور مصلحین کو چاہیے کہ وہ صیہونی مجرموں کو سزا دیئے جانے کا مطالبہ کریں، خواہ وہ اقتدار میں ہوں یا اقتدار میں نہ ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کو بھی سزا دیئے جانے کا مطالبہ کیا جائے جو صیہونی حکومت کی حمایت کر رہے ہیں۔

 

 رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے مزید کہا کہ غزہ کے عوام جو اپنے برحق ہونے پر استقامت کا ثبوت دے رہے ہیں، ان کی طاقت و استقامت فلسطین کی طاقت و استقامت کی نشاندہی کرتی ہے اور آخر کار ملت فلسطین صیہونی دشمن پر کامیاب ہوکر رہے گی۔ رہبر انقلاب اسلامی نے کہا کہ دشمن اب پشیمان ہوچکا ہے اور اگر وہ غزہ پر جارحیت جاری رکھے گا تو اسکو مزید مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ایران کے سپریم لیڈر نے کہا کہ امریکہ اور دنیا کے تمام مجرمین صیہونی حکومت کو نجات دلانے کے لئے غزہ پر جنگ بندی کا معاہدہ مسلط کرنا چاہتے ہیں، سامراجی قوتیں فلسطین کی مزاحمتی تحریکوں حماس اور تحریک جہاد اسلامی کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنا چاہتی ہیں لیکن عالم اسلام کو چاہیے کہ وہ صیہونی حکومت کے مقابل ملت فلسطین کو زیادہ سے زیادہ ہتھیار فراہم کرے۔

 

ادھر انقلاب اسلامی کے سربراہ آیت اللہ العطمٰی سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ عالم اسلام کو اپنے اختلافات ختم کرکے اپنی تمام تر توانائيوں سے غزہ کے عوام کی ضروریات کو پورا کرنا چاہیے۔ انقلاب اسلامی کے سربراہ آج عید سعید فطر کی مناسبت سے ایران کے مسئولین، اعلٰی حکام، اسلامی ممالک کے سفیروں، نمائندوں اور عوام سے خطاب میں کہا کہ صیہونیوں کے بے شرمانہ جرائم کا مقابلہ کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے حامیوں بالخصوص امریکہ اور برطانیہ سے نفرت و بیزاری کا اظہار کریں۔ رہبر انقلاب اسلامی نے تمام مسلمان اقوام کو عید سعید فطر کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ اسلامی تعلیمات و معارف کے برخلاف آج سیاست اور اقتدار پسندی نے امت اسلامی کو تفرقے سے دوچار کر دیا ہے۔ انہوں نے اسلامی ممالک کے حکام کو اس طرح کے محرکات پر قابو پانے اور طاقتور امت واحدہ کی تشکیل دینے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ اگر اقتدار پسندی، وابستگی اور فساد سے عالم اسلام میں تفرقہ نہ پھیلے تو پھر کوئی بھی سامراجی طاقت اسلامی ممالک پر حملہ کرنے یا ناجائز مراعات لینے کی جرات نہیں کرسکے گی۔


 
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے مزید کہا کہ صیہونی حکومت کے ہاتھوں اس گستاخی سے غزہ کے عوام کا قتل عام، عالم اسلام کے تفرقے کا نتیجہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مغرب میں خفیہ سنسر کا جال اس بات کا موقع نہیں دیتا کہ مغربی قومیں غزہ کے ہولناک حالات سے آگاہ ہوسکیں، لیکن غزہ میں صیہونی جرائم اس قدر ہولناک اور دلخراش ہیں کہ مغربی میڈیا میں ان کے ایک چھوٹے سے نمونے کے نشر کئے جانے سے غیر مسلم قومیں لرز کر رہ جائيں گی اور سڑکوں پر نکل آئيں گی۔ اسلامی جمہوی ایران کے سپریم لیڈر نے کہا کہ غزہ کے ثابت قدم اور مظلوم عوام کو اس وقت غذا، پانی، مکانات، اسپتالوں کی تعمیر نو نیز دواؤں کی اشد ضرورت ہے اور ملت فلسطین کو اپنا دفاع کرنے کے لئے ہتھیار بھی درکار ہیں۔ رہبر انقلاب اسلامی نے کہا کہ امریکہ اور برطانیہ جیسے سامراجی ملکوں نے کھل کر صیہونی بربریت کی حمایت کرکے نیز عالمی اداروں منجملہ اقوام متحدہ نے ڈھکے چھپے الفاظ میں صیہونی جرائم کی حمایت کرکے اس خونخوار حکومت کے جرائم میں شرکت کی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree