وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ناصرعباس جعفری، علامہ امین شہیدی، علامہ حسن ظفرنقوی، ناصرشیرازی،علامہ احمد اقبال رضوی، مہدی عابدی، علامہ مختارامامی، حسن ہاشمی ودیگر نے معروف عالم دین ، تنظیم المکاتب پاکستان کے سربراہ اور متعدد دینی درسگاہوں کے مہتمم علامہ سید رضی جعفرنقوی کے جواں سال فرزند مولانا حسن جعفرنقوی کے اچانک انتقال پر دلی رنج وغم اورافسوس کا اظہار کیا ہے، مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے مشترکہ تعزیتی پیغام میں ایم ڈبلیوایم کے قائدین نے مصیبت کی اس گھڑی میں علامہ رضی جعفرنقوی اور دیگر پسماندگان سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین دکھ کی اس گھڑی میں اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے، ہم خدا وندمتعال کی بارگاہ میں دعا کرتے ہیں کہ وہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انہیں شہدائے کربلا ؑاور چہاردہ معصومین ؑکے ساتھ محشور فرمائے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا ملک بھر میں زلزلے سے ہونے والے نقصانات اور قیمتی جانوں کی ضیاع  پر اظہار افسوس کیا ہے،میڈیا سیل مجلس وحدت مسلمین پاکستان سے جاری بیان میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پوری قوم متحد ہو کر متاثرین کی ہر ممکن مدد کریں پاکستان کی غیور عوام کا ماضی اس بات کا گواہ ہے کہ مشکل کی کسی بھی گھڑی میں اپنے ہم وطنوں کو تنہا نہیں چھوڑا انشااللہ اس امتحان میں بھی رب ذوالجلال کی مدد سے ہم سرخرو ہونگے، انہوں نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے فلاحی شعبہ خیرالعمل فاوُنڈیشن کے چیئرمین علامہ باقر عباس زیدی کو ہدایات جاری کیں کہ وہ ملک بھر میں زلزلے سے متاثر ہ علاقوں کی معلومات لے کر متاثرین کی ہر ممکن مدد کو یقینی بنائیں ،خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان میں متاثرین زلزلہ زدگان کے لئے ہنگامی امدادکے صوبائی سیکرٹری جنرلز کو خصوصی احکامات جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا گلگت بلتستان کے دورافتاد ہ علاقوں  میں متاثرین کی ہنگامی بنیادوں پرا مداد کو یقینی بنائیں۔

 انہوں نے سکردو میں مجلس وحدت مسلمین کے زیر انتظام دارالشفا ہسپتال کے تمام ڈاکٹرزاور عملے کو ترجیحی بنیادوں پر زلزلہ متاثرین کو بہترین علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کا حکم بھی دیا۔علاوہ ازیں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اس حوالے سے ملک میں تمام سیاسی و سماجی جماعتوں اور سوشل نیٹ ورکس سے اپیل کی کہ وہ اپنے دیگر پراجیکٹس کو کچھ عرصہ کیلئے موخر کر کے اس ناگہانی آفت سے نمٹنے کیلئے ہنگامی آپریشن میں حصہ لیں اور کسی بھی قسم کی سستی و کوتاہی کا شکار نہ ہوں،انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کے ساتھ ساتھ افغانستان میں ہونے والے زلزلہ متاثرین کیلئے ہر ممکن مدد کرے،انہوں نے اس حوالے سے مزید کہا کہ فرقہ پرست و کالعدم گروہوں کو زلزلہ متاثرین کی مدد کے بہانے پاکستان کے اہم علاقوں میں نیٹ ورک قائم کرنے کا خطرہ موجود ہے جس پر افواج پاکستان اور دیگر ذمہ دار اداروں کو خصوصی نظر رکھنا ہوگی،ایسا نا ہو کہ آپریشن ضرب عضب کے ثمرات پر پانی پھر جائے۔

واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں آنے والے خطرناک زلزلے کے نتیجے میں 170 سے زائد افراد جاں بحق اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہوگئے جب کہ زلزلے سے سب سے زیادہ تباہی صوبہ خیبرپختونخوا اور فاٹا میں ہوئی جہاں اب تک جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 160 سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ 800 سے زائد افراد زخمی ہیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز کابل سے 265 کلومیٹر دوری پرتھا جب کہ زمین میں اس کی گہرائی 212 کلو میٹر اور ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 7.5 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے جھٹکے پاکستان، افغانستان اور بھارت میں محسوس کیے گئے جب کہ زلزلے سے سب سے زیادہ نقصان خیبرپختونخوا کو پہنچا جہاں 150 سے زائد افراد جاں بحق اور 800 سے زائد زخمی ہوگئے، متاثرہ علاقوں میں پشاور، شانگلہ، لوئردیر، اپر دیر، گلگت، اسکردو، چترال ،نوشہرہ اور خیبرایجنسی شامل ہیں جہاں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں اور شہری پھنس کررہ گئے،کوئٹہ، مالاکنڈر، جھنگ، میانوالی، خوشاب، منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ، مظفر گڑھ، ڈی جی خان، مرید کے، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، گجرات، جہلم، کھاریاں اور راولپنڈی سمیت ملک کے دیگر حصوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جب کہ ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے دوران دور دراز کے علاقوں میں مواصلاتی نظام بھی متاثر ہوا اور موبائل فون سروس میں بھی خلل پیدا ہوگیا۔ اس کے علاوہ آزاد کشمیر میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جب کہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں آفٹرشاکس کا سلسلہ بھی جاری ہے جس کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی ہے، این ڈی ایم اے کے مطابق آفٹر شاکس کا سلسلہ آئندہ 24 گھنٹوں تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

وحدت نیوز (لاہور) کراچی میں گرمی کے باعث ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کی مرکزی کور کمیٹی کے رکن سید اسد عباس نقوی کا لاہور میں کارکنوں سے گفتگو میں کہنا ہے کہ ملک بھر میں شدید گرمی سے روزے دار بے حال ہیں، بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث لوگ اپنی زندگیوں سے بھی ہاتھ دھو رہے ہیں جبکہ حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر سانحہ کے بعد حکومتی عہدیداروں کی جانب سے فقط مذمت اور افسوس کے بیانات سامنے آتے ہیں، مگر عملی طور پر کچھ نہیں کیا جاتا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اپنے دعوؤں کے مطابق بجلی کا بحران ختم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی ارادوں سے ایسا معلوم نہیں ہوتا کہ آئندہ آنے والے دنوں میں بھی بجلی کے بحران پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتی۔ انہوں نے کہا کہ سوئس بینکوں اور جدہ میں پڑی دولت کو واپس لا کر بجلی کے منصوبوں پر خرچ کیا جائے، تاکہ بجلی کے اس شدید بحران پر قابو پایا جاسکے۔ انہوں نے کراچی میں ہونیوالی ہلاکتوں کا ذمہ دار موجودہ حکومت کو ٹھہراتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ خاندانوں کی زیادہ سے زیادہ مالی امداد کی جائے۔

وحدت نیوز (قم) مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم نے کوئٹہ میں ازسرِنو شیعہ ٹارگٹ کلنگ کی کارروائیوں پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ ایم ڈبلیو ایم قم کے میڈیا سیکرٹری آغا نذر حافی نے کہا ہے کہ نواز حکومت ملک و قوم کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے۔ ملک میں آئے روز نہتے اور بےگناہ شہریوں کا تسلسل سے قتلِ عام کیا جا رہا ہے لیکن حکمران فقط زبانی بیانات پر اکتفا کئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں انسان کشی کی بدترین مثالیں قائم کی گئی ہیں۔ سانحہ پشاور، سانحہ صفورا، سانحہ تفتان اور سانحہ مستونگ سمیت متعدد واقعات اس امر پر شاہد ہیں کہ اب عوام کی بےکسی اور حکمرانوں کی بےحسی انتہا کو پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے کوئٹہ میں ازسرِنو ٹارگٹ کلنگ کے آغاز پر خصوصاً گذشتہ 10 دنوں میں ہزارہ برادری کے 8 افراد کو نشانہ بنائے جانے پر گہری تشویش اور رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی میں ملوث عناصر کو  قوم و قبیلے اور مذہب و مسلک کی تمیز کئے بغیر کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے تفتان روٹ پر مسافروں کو درپیش مشکلات کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ بلوچستان کی صوبائی حکومت اپنی ذمہ داریوں سے غفلت برت رہی ہے۔ سرکاری اہلکاروں کی طرف سے زائرینِ امام حسینؑ کے ساتھ ناروا سلوک انتہائی شرمناک فعل ہے۔ انہوں نے بلوچستان کی صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت ہزارہ برادری اور تفتان روٹ کی سکیورٹی کے حوالے سے عملی اقدامات کرے۔

وحدت نیوز (مظفرآباد) سرنگ میں گیس دھماکہ، مجلس وحدت مسلمین کا اظہار افسوس،مزدوروں کو جانی و مالی تحفظ فراہم کیا جائے، مجلس وحدت مسلمین نے بھی اس سے قبل آواز بلند کی تھی کہ مزدوروں کے لیئے صرف ہوائی اعلانات نہیں بلکہ عملی اقدامات کیئے جائیں ، رزق حلال کمانے والے جاں بحق مزدوروں کے لواحقین کو 50لاکھ سے زائد معاوضہ فراہم کیا جائے، جب کہ زخمیوں کو مکمل علاج کے ساتھ ساتھ ان کی فیملی کی کفالت بھی کی جائے، ان خیالات کا اظہارمجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر ریاستی سیکرٹری سیاسیات سید تصور عباس موسوی نے جائے حادثہ کے دورے کے بعد مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر میڈیا سیل سے جاری ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ جب نوسیری سائیڈ حادثہ ہوا تھا مجلس وحدت نے مطالبہ کیا تھا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر قابل قدر اقدامات کریں ، مگر دوسرے روزے وزیراعظم نے دورے کے موقع پر جو اعلان کیا وہ حکومتی نہیں شخصی اعلان لگتا تھا، انہوں نے کہا اس موقع پر بھی ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ عملی اور ٹھوس اقدامات کیئے جائیں، مزدوروں سے پہلے ہی کم اجرت میں زیادہ کام لیا جاتا ہے، ایکسپرٹ کے بجائے مزدور سے انجینیئر کا کام لیا جاتا ہے، اور ٹائم کے باوجود بھی مزدور اس مہنگائی میں خاندان کی کفالت نہیں کر پاتا، اس جانب تو حکومت وقت کی کوئی توجہ ہی نہیں ، وہ شخص کہ جو کام کرنے کے باوجود اپنے خاندان کی کفالت نہ کر سکتا تھا، اس کے جاں بحق ہونے کے بعد کیا ہو گا؟ اس بارے میں عملی اقدامات ہونے چاہیئے ، زخمیوں کے مکمل علاج کے ساتھ ساتھ خاندان کی کفالت کا بھی بندوبست کیا جائے، حکومت اس جانب فوری توجہ کرے ۔ مزدوروں کے حقوق کا خیال رکھے ، قومی پراجیکٹ کے لیئے ہمارے لوگوں کی بے بہا قربانیاں ہیں ، زمین دی ، جان دی ، حکومت قدر کرتے ہوئے اقدامات کرے۔ان قربانیوں کو کبھی رائیگاں نہیں جانے دیا جائے۔کشمیریوں کے حقوق کے لیئے مجلس وحدت ہر حد تک جانے کو آمادہ ہے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین مرکزی آفس میں ایک تعزیتی اجلاس علامہ شیر انصاری کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما اور مسؤل آفس علامہ اصغر عسکری کے سسر محترم ملازم حسین کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کیا گیا۔اجلاس میں کہا گیا کہ مرحوم کے انتقال سے یہ خاندان ایک زیرک ،بابصیرت ،معاملہ فہم اور ہر دلعزیز شخصیت سے محروم ہو گیا۔ان کا انتقال خاندان کے لیے بلاشبہ ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ اجلاس میں مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی ۔ ایم ڈبلیو ایم مرکزی آفس کے تمام اراکین نے علامہ عسکری سے اس سانحہ پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

Page 6 of 7

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree