وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے فیروز پور روڈ لاہور میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک کالعدم جماعتوں کے سرغنوں اور سہولت کاروں پر آہنی ہاتھ نہیں ڈالا جاتا تب تک ملک میں امن کے قیام کے دعوے سوائے طفل تسلی کے اور کچھ نہیں۔ملک میں ہونے والے دہشت گردی کے ہر سانحے کے بعد لشکر جھنگوی ، جماعت الاحرار اور داعش سمیت مختلف جماعتوں کی طرف سے ذمہ داری بھی قبول کی جاتی ہے لیکن قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کوئی قابل ذکر پیش رفت نہیں ہوتی۔حکومت جب تک کالعدم جماعتوں کے ساتھ مصلحت پسندانہ انداز روا رکھا جائے گا تب تک اس ملک کے باسیوں کو سکون میسر نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہا کہ ملک کو بدامنی کا شکار کر کے عدم استحکام کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔دہشت گردی کے عفریت نے ملک کو اقتصادی اعتبار سے مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔ملک کی موجودہ صورتحال کے ذمہ دار نااہل حکمران ہیں جو عوام کو تحفظ دینے کی بجائے اپنی کرپشن کے دفاع میں ساری قوتیں صرف کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا لاہور کے اس دلخراش سانحہ نے پورے پاکستان کو غمزدہ کر دیا ہے۔ ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ پنجاب میں کالعدم جماعتوں کے خلاف بلاتاخیر آپریشن کیا جائے اور ان عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے جو دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ نظریاتی وابستگی رکھتے ہیں اور وطن عزیز میں ان کی راہ ہموار کرنا چاہتے ہیں۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سند ھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی اور ضلع جیکب آباد کے سیکریٹری جنرل علامہ سیف علی ڈومکی کی خواہر طویل علالت کے باعث رحیم یار خان کے ایک اسپتال میں رضائے الہیٰ سے انتقال کرگئیں ، مرحومہ کی رحلت پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری ، مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ حسن ظفر نقوی،ناصر شیرازی، اسدعباس نقوی، نثار فیضی، مہدی عابدی، علامہ اعجاز بہشتی،علامہ مبارک موسوی،  علامہ اصغر عسکری، علامہ عبد الخالق اسدی،علامہ مبارک موسوی، علامہ آغا علی رضوی، علامہ برکت مطہری، علامہ اقبال بہشتی ، علامہ اقتدار حسین نقوی سمیت ملک بھر سے مرکزی ، صوبائی اور ضلعی قائدین نے دلی رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا ہے ، مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری تعزیتی بیان میں رہنماوں نے مرحومہ کے پسماندگان بالخصوص علامہ مقصودڈومکی اور سیف علی ڈومکی کیلئے صبر جمیل اور  ساتھ ہی خدا وندمتعال کی بارگاہ میں مرحومہ کی مغفرت اور جوار معصومین ؑ میں محشور ہونے کی خصوصی دعا کی ہے رہنماوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ایم ڈبلیوایم کے تمام کارکنان لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ برکت علی مطہری کی والدہ ماجدہ قضائے الہٰی سے کوچ کرگئیں، مرحومہ طویل عرصے سے علیل تھیں ، مرحومہ کی نماز جنازہ آبائی گائون ڈیرہ اللہ یار میں ادا کردی گئی جس میں سیاسی وسماجی شخصیات سمیت شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، مرحومہ کے انتقال پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی ، سید ناصرشیرازی، اسد عباس نقوی ، مہدی عابدی ، علی احمر زیدی، علامہ ہاشم موسوی، علامہ اعجاز بہشتی، علامہ باقر زیدی،ملک اقرار حسین ، نثار فیضی، علامہ عبدالخالق اسدی، علامہ شفقت شیرازی، علامہ مختارامامی، علامہ مبارک موسوی، علامہ مقصودڈومکی، علامہ تصورجوادی، علامہ آغا علی رضوی،علامہ اقبال بہشتی سمیت ملک بھر سے قائدین اور تنظیمی عہدہداروں نے علامہ برکت علی مطہری سے اظہار تعزیت اور افسوس کیا ہے ، رہنماوں نے مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ احمد اقبال رضوی،سید ناصر شیرازی،علامہ مختار امامی سمیت دیگر عہدیدران گورنر سند ھ و سابق چیف جسٹس آف پاکستان سعید الزمان صدیقی کے انتقال پر گہرے افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے جمہوریت مخالف قوتوں کے خلاف مرحوم کے جرات مندانہ کردار کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا۔انہوں نے ہمیشہ جمہوری روایات کی پاسداری کی اور قانون و انصاف کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے قابل قدر خدمات سرانجام دیں۔انہوں نے مرحوم کی بلندی درجات اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل سید ندیم عباس کاظمی، مرزا وجاہت علی، سید دلاور عباس زیدی اور دیگر نے بوسن روڈ پر پلازے کے انہدام سے ہونے والے جانی نقصان پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حادثہ کی شفاف تحقیقات کے بعد ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ رہنمائوں نے کہا کہ پلازہ حادثہ کو محض حادثہ سمجھنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، بلکہ اس کی شفاف تحقیقات کے بعد ذمہ داران کو نشان عبرت بنانا ضروری ہے۔ سرمایہ دارانہ ذہن اپنے سرمائے میں اضافے کیلئے افسر شاہی سے ملی بھگت کر کے بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غریب مزدوروں کی جان سے کھیلتے ہیں۔ شہر بھر میں بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی پر متعلقہ محکمے منتھلیاں لے کر کیوں خاموش ہو جاتے ہیں۔ اس حادثے کے بعد شہر بھر میں غیرقانونی پلازوں اور عمارات کے خلاف بلاامتیاز کاروائی کی جائے اور اس میں ملوث متعلقہ محکمہ جات کے افسران و اہلکاروں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے۔ رہنمائوں نے مزدوروں کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انکے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) چترال سے اسلام آباد آنے والے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے)کے طیارے کے حادثےاور47مسافروں کی قیمتی جانوں کےتقصان پرمرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےسربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے طیارہ حادثے کو قومی سانحہ قرار دیا ہے انہوں نے کہ کہ اس افسوس ناک سانحے میں معروف مذہبی وسماجی شخصیت جنید جمشید اور خواتین ، بچوں،بزرگوں سمیت درجنوں قیمتی جانوں کا نقصان ایک قومی سانحہ ہے ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان اس عظیم سانحےاور دکھ کی اس گھڑی میں ہلاک شدگان کے پسماندگان کے غم میں برابر کی شریک ہے اور خدا وند متعال کی بارگاہ میں مرحومین کی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کیلئے دعا گو ہے ۔

Page 4 of 7

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree