وحدت نیوز (تفتان) مجلس وحدت مسلمین کے رکن بلوچستان اسمبلی آغا رضا کی گزارش پر بلوچستان حکومت کی جانب سے زائرین کربلا ومشہد کی سہولت کے لئےنئے پاکستان ہاؤس کی کشادہ عمارت کا افتتاح کردیا گیا ہے، کمشنر کوئٹہ امجد علی خان نے گذشتہ دنوں پاکستان ہاؤس کی نئی عمارت کا افتتاح کیا، منصوبے پر 90ملین روپے لاگت آئی ہے اور یہ منصوبہ ڈیڑھ برس کی قلیل مدت میں پایہ تکمیل کو پہنچا ہے، واضح رہے کہ زائرین کودرپیش سنگین مشکلات کے باعث ایم ڈبلیوایم کے رکن بلوچستان اسمبلی آغا رضا نے سابق وزیر اعلی ڈاکٹر عبد المالک سے نئے پاکستان ہاؤس کی تعمیرکا مطالبہ کیا تھابعد ازاں ایم ڈبلیوایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اپنے دورہ تفتان بارڈر کے موقع پر اس منصوبے کا معائنہ کیا تھا اور تعمیراتی کام کی جلد تکمیل کی ہدایت کی تھی۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رکن شوری عالی و ممبر بلوچستان  اسمبلی سید محمد رضا رضوی( آغا رضا )کے ترقیاتی فنڈ سے محلہ بیت الاحزان میں تعمیر شدہ شہید فدا حسین ( شہید کارگل ) کمیونٹی ہال کا باقائدہ افتتاح کردیا گیا،  ایم پی اے آغا رضا نے کمیونٹی ہال کا افتتاح شہید فدا حسین کے پدر بزرگوار کے دست مبارک سے کروایا،  اس پُر وقارافتتاحی  تقریب میں علمائے کرام ،علاقہ  مکینوں اور ایم ڈبلیوایم کے کارکنان اورعہدیداران کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور آغا رضا کے کاوشوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی آغا رضا اسی طرح قوم و ملت کے لیے کام کرتے رہیں گے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آغا رضا نے کہا کہ حلقے کی عوام کی خدمات میرا اور میری جماعت کا اولین شعار ہے، مجھے فخرہے کہ میں نے اپنے حلقہ انتخاب میں بلوچستان کی تاریخ کی ریکارڈ ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا اور ان میں سے بیشتر تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں اورجلد عوام ان منصوبوں سے استفادہ کریں گے۔

وحدت نیوز(سکردو) حاجی گام چوک سکردو کا نام سانحہ بابوسر میں شہید ہونیوالے قاری محمد حنیف کے نام پر رکھ دیا گیا۔  مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی سکریٹری جنرل اور معروف عالم دین علامہ سید علی رضوی کے ہاتھوں بورڈ کی تنصیب کی گئی ۔ بورڈ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اور اہالیان محلہ کی جانب سے لگایا گیا۔ تقریب میں اہالیان محلہ حاجی گام سمیت آئی ایس او پاکستان کے مرکزی سکریٹری نشر و اشاعت نسیم کربلائی، ڈویژنل صدر سید اطہر موسوی، مجلس وحدت مسلمین کے سکریٹری سیاسیات اور ماہر تعلیم حاجی محمد علی، سکریٹری نشر و اشاعت ایم ڈبلیو ایم میثم کاظم اور دیگر نے شرکت کیں۔ اس موقع پر علامہ سید علی رضوی نے شہید کی بلندی درجات کیلئے خصوصی دعائیں کی اور شہدائے بابوسر، شہدائے چلاس، شہدائے کوہستان اور دیگر شہدائے گلگت بلتستان کو زبردست خراج تحسین پیش کیں۔

وحدت نیوز(حیدرآباد) مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان اور بیتِ زہرہ کے وفد کی ایم ڈبلیوایم  شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل خواہر زہرہ نقوی کی سربراہی میں ایم ڈبلیوایم  شعبہ خواتین ضلع حیدرآباد  کی جنرل سیکرٹری  خواہر عظمی تقوی اور انکی کابینہ کیساتھ ایک تفصیلی ملاقات ہوئی۔ وفد میں خواہر سیدہ ام البنین (مرکزی معاون سیکرٹری جنرل شعبہ خواتین)، خواہر تفصیر  (جنرل سیکرٹری ضلع ملیر اور مسؤل بیتِ زہرہ(س)  ضلع ملیر) اور انکی معاون خواہر انیلا موجود تھیں ۔ ملاقات میں ضلع حیدرآباد کے بیتِ زہرہ کی ٹیم کیساتھ بیتِ زہرہ کے مختلف شعبہ جات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی اور مختلف پروجیکٹز زیرِ غور آئے۔اسکے بعد بیتِ زہرہ ضلع حیدرآبادکاخصوصی طور پرسیکرٹری جنرل شعبہ خواتین پاکستان خواہر زہرہ نقوی نے باقائدہ افتتاح کیا جسکے بعد دعائے توسل کا اہتمام کیا گیا۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) وحدت یوتھ پاکستان کے زیر اہتمام ہمارا عزم’’خوشحال اور سرسبز پاکستان‘‘ کے عنوان سے شجر کاری مہم کا آغاز مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پریس کلب کے سامنے پودا لگا کر کیا۔اس موقعہ پر مختلف سکولوں کے بچے اورمذہبی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔شرکا سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس نے ملک کو آلودگی سے بچانے اور صحت افزا ماحول کو یقینی بنانے کے لیے شجر کاری کی ضرورت پر زور دیا۔اس مہم کے دوران اسلام آباد میں ایک ہزار اور ملک بھر میں ایک لاکھ پودے لگائے جائیں گے ۔انہوں نے کہا اس مہم کو قومی مہم میں بدلنے کی ضرورت ہے۔انتہا پسندی ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر رہی ہے۔دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تجاویز و آرا کے تبادلے اور فوجی عدالتوں کے قیام سے متعلق گفت و شنید کے لیے ایم ڈبلیو ایم نے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا جو 28فروری کواسلام آباد میں ہو گی۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے شعبہ وحدت یوتھ پاکستان کے زیر اہتمام ہمارا عزم ’’خوشحال اور سرسبز پاکستان‘‘ کے عنوان سے شجر کاری مہم شروع کی جا رہی ہے۔ جس کے دوران ملک بھر میں ایک لاکھ پودے لگائیں جائیں گے۔ شجر کاری مہم کا افتتاح بروز ہفتہ  اسلام آباد پریس کلب کے سامنے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری پودا لگا کر کریں گے۔ اسلام آباد کے ڈپٹی میئر ذیشان نقوی اور سی ڈی اے کے اعلیٰ افسران کے علاوہ نامور مذہبی، سیاسی و سماجی شخصیات موقع پر موجود ہوں گی۔ وحدت یوتھ پاکستان کے مرکزی رہنما وفا عباس کے مطابق پریس کلب تا بلیو ایریا ایک ہزار پودے لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وحدت یوتھ خوشحال اور سرسبز پاکستان کی عملی تعبیر کے لیے پورے عزم کے ساتھ کوشاں ہے۔

Page 2 of 6

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree